لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ 2021ء کو ہونے والے سینٹ انتخابات میں لاہور سے اپنے امیدواروں کے ناموں کو فائنل کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق لاہور سے سینٹ کی دو جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی
جمع کروائے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ان چار امیدواروں میں سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور سیف اللہ نیازی کے ناموں کی حتمی منظوری دیتے ہوئے باقی دو امیدوار عمر سرفراز چیمہ اور ظہیر عباس کھوکھر کو اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے لاہور سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا، خواتین نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور اور ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر منیر علی ظفر کے ناموں کو فائنل کر رکھا ہے۔