جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

نیب نے اب تک کی سب سے بڑی ریکوری کر لی

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بڑی ریکوری کرتے ہوئے ملزم احسان الٰہی سے 21 ارب مالیت کی 562 ایکڑ اراضی پلی بارگین سے برآمد کرلی۔ جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بڑی ریکوری کرتے ہوئے ملزم احسان الہیٰ سے

21 ارب مالیت کی 562 ایکڑ اراضی پلی بارگین سے برآمد کرلی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفرنے ریکوری کو نیب راولپنڈی کی بڑی کامیابی قراردیا ہے۔نیب حکام کے مطابق 2012 میں سرکاری حکام پر مشتمل کمیٹی نے غْلام حسین ہلاری اور یوسف ایدھی کو 562 ایکڑ زمین ٹرانسفر کی29 ایکٹرپرایئویٹ زمین سے ملیر بن قاسم میں 562 ایکڑ سرکاری زمین کا تبادلہ کیا گیا، غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کی گئی زمین میں 262 ایکڑ اراضی پاکستان اسٹیل مل کی ملکیت تھی۔نیب حکام کے مطابق سندھ حکومت نے اسٹیل مل سے زمین یونیورسٹی اور آئل ٹینکرز کا یارڈ بنانے کے نام پر لی تھی لیکن نہ اْس زمین پر کبھی یونیورسٹی بنی نہ ہی آئل ٹینکرز کا یارڈ بنایا گیا۔ غْلام حسین ہلاری اوریوسف ایدھی نے زمین فرنٹ مین آفتاب پٹھان کے ذریعے ملزم احسان الہی تک پہنچائی، احسان الٰہی نے اسی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا منصوبہ بنایا۔ ملزم احسان الٰہی نے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول منظورقادرکو 35 ملین رشوت دے کرسوسائٹی کی منظوری لی جبکہ رشوت اورکِک بیکس کے طور پرلی گئی رقم جعلی اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…