جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات میں جیت مشن ہے ، ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک جہانگیر ترین کو ملتے ہی بڑی کامیابی ، اہم رہنما مان گئے

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلامم آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سینیٹ انتخابات میں جیت کا مشن تیزی کیساتھ مکمل ہونے لگا ۔ تفسیلات کے وزیراعظم عمران خان قریبی ساتھی و رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک جہانگیر ترین کو سونپ دیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کے ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے شروع تیز کر دیے ہیں ، جبکہ خرم لغاری مان گئے

جبکہ دیگر ناراض اراکین کو مناننے کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے ناراض ارکان اسمبلی کو منانا جہانگیر ترین کا پہلا مشن ہے ، ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے بعد جہانگیر ترین دیگر ارکان اسمبلی کو بھی رام کریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ وہ کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے اورآج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے اپنے بیان میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے اورمیں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا، آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی نشست (جنرل سیٹ) کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل وفاقی وزیر خزانہ ہیں، چند روز یہ سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی حمایت کیلئے جہانگیرترین سے ملاقات کی ۔یاد رہے کہ چینی بحران میں نام آنے کے بعد وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے جس کا ذمہ دار جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اوردیگر کو قرار دیا تھا۔ بعد ازاں جہانگیرترین بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم کچھ ماہ بعد ہی وہ واپس آگئے تھے۔ جہانگیرترین نے فی الحال وزیراعظم اور دیگر حکومتی رہنماؤں سے فاصلہ اختیارکررکھا ہے تاہم یہ باتیں بھی گردش میں ہیں کہ جہانگیر ترین اوروزیراعظم کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے ہیں اورجہانگیر ترین وقتاً فوقتاً انہیں معاشی حوالے سے مشورے بھی دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…