ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

’’باقی گیدڑ تو بھرے پڑے ہیں لندن سے لاہور تک‘‘ جو جنرل جیلانی کے گملے میں پلےہوں وہ ۔۔ شہباز گل کا حیران کن دعویٰ

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک چار سال تک چار حلقے کھلوانے کیلئے احتجاج کرتی رہی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 4سال تک 4حلقے کھلوانے کیلئے

احتجاج کرتی رہی ۔ یہاں پاکستان مسلم لیگ ن کے دو دن کے رونے پر وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ الیکشن کیلئے اپنے ہی امیدوار کو ہدایت جاری کر دیں ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ہوتاہے لیڈر اور لیڈرشپ،جو جنرل جیلانی کے گملے میں پلے بڑے ہوں وہ کیا جانیں بہادری کو، باقی گیدڑ تو بھرے پڑے ہیں لندن سے لاہور تک۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے اپوزیشن کے دوبارہ الیکشن کروانے کے مطالبے پر کہا کہ ڈسکہ والا الیکشن ہم جیت گئے ہیں، ڈسکہ الیکشن دوبارہ کرانے کی بات عجیب ہے، ہم ہمیشہ ہر عدالت اور ہر محکمہ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب سے متعلق کہا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ جھوٹ پر جھوٹ بولتی ہیں، رات کے ایک بجے تک تو کہتے تھے جیت رہے ہیں، احسن اقبال آر او کے دفتر میں ہی بیٹھے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے رونا، عمران خان کا کام ہے ان کا اصل چہرہ دکھانا۔انہوں نے کہا کہ ایک نسل نے پاکستان کو بنایا اور ایک نے کھایا، اپوزیشن دھاندلی کا کہتی ہے، عمران خان تو آیا ہی دھاندلی ختم کرنے ہے۔شہباز گل نے کہا کہ کچھ لوگ تو فخر سے کہتے ہیں ہم نے ووٹ خریدے، ہماری پارٹی میں پیسے لینے والوں کو سزا دی گئی، پچھلے دور میں ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال کی جاتی تھی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…