ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 75 کے 23 پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ الیکشن وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کا چیلنج قبول کرلیا

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی23پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اورشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی انکی جدوجہدکا مظہر ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی23پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اورشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی انکی جدوجہدکا مظہر ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ انکی فراخ دلی پرانگلیاں اٹھانیوالے درحقیقت انتخابی عمل میں شفافیت اوراوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے اپوزیشن کے حوالے سے کہاکہ ان کا دوغلاپن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ چیلنجز کو قبول کیا،ن لیگ کی 23پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کی درخواست پر وزیراعظم نے اہم اعلان کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کو پروان چڑھانے والے سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ چاہتے ہیں،عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کے طریقہ کار کو رائج کرانا چاہتے ہیں۔شبلی فراز نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرنیوالوں کے عزائم کیا ہیں،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھونس اور دھاندلی کی سیاست کی۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے امن و امان کو برباد کیا،مسلم لیگ ن بار بار اپنا بیانیہ تبدیل کر رہی ہے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،حلقہ این اے 75کے انتخاب کے حوالے سے حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔‎



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…