اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چینی پر غیر قانونی سبسڈی لینے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔اعلامیے کے مطابق اسلام آباد چیئرمین نیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اس موقع پر مبینہ شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت کا جاری لیا گیا۔چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے مبینہ شوگر اسکینڈل کے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ چینی
پر غیر قانونی سبسڈی لینے والے ہر شخص کے خلاف کارروائی ہوگی، تحقیقات شفاف، غیرجانبدارانہ، میرٹ اور پروفیشنل انداز میں مکمل کی جائے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام صوبوں سے چینی سبسڈی کی تفصیلات لے کر معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے، ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس حاصل کی جائیں۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ چینی پر غیر قانونی سبسڈی سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔