ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کی نیت صاف ہے، چودھری پرویز الٰہی کا اہم اعلان

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن) چودھری برادران نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے عبدالحفیظ شیخ کو بھرپور سپورٹ کریں گے، ملک و قوم کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے

سینیٹ کیلئے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی۔ وفد میں قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر اور چودھری ارشد شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، چودھری صباحت الٰہی، ڈاکٹر ریاض تسلیم، چودھری جاوید چٹھہ اور رانا خالد بھی موجود تھے۔چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کی نیت صاف ہے، وہ عوام کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔عبدالحفیظ شیخ نے چودھری برادران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چودھری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، مجھے ان کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے، پاکستان میں آپ کا بڑا مقام ہے، ملکی و عالمی حالات پر آپ کی گہری نظر ہے، حکمران جماعت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے سینیٹ کیلئے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی۔ وفد میں قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر اور چودھری ارشد شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…