ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کی سفری پابندیوں کے بعد پاکستان واپس آنے کے خواہشمند افراد کیلئے سعودی حکومت کا اہم اعلان

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن ) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں شدت آجانے کے بعد سے 20 ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں، ان 20 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے- سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سے سعودی عرب میں تارکین وطن پریشانی کا شکارہیں، ایسے افراد کے لیے سعودی حکومت نے اہم ہدایت جاری کر دی ہے،

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے پابندیوں والے ممالک کے شہریوں کیلئے واپس اپنے ملک جانے کے متعلق ہدایت میں کہا کہ انہیں اپنے وطن واپس جانے کے لیے سعودی حکومت سے کوئی خصوصی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے- خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر بیس ملکوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس وجہ سے ریاست میں مقیم غیر ملکی تارکین چھٹیوں پر مستقبل بنیادوں پر اپنے گھروں کو جانے کیلئے کافی پریشان ہیں۔ سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد تارکین کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اپنے ملک واپس جانے کیلئے کیا اجازت لینا ضروری ہے؟ جس پر سعودی حکام کا تارکین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے کہنا تھا کہ جو تارکین اپنے ملک واپس جانا چاہیں انہیں اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن جو مستقل بنیادوں پر جانا چاہتے ہیں یا چھٹی پر جانا چاہتے ہیں، وہ جاسکتے ہیں۔ بس جانے سے قبل وہاں کے قوانین سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔  سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں شدت آجانے کے بعد سے 20 ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں، ان 20 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…