ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

علماء نے اعزازیہ کے نام پر سیاسی رشوت کو مسترد کردیا

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)پی کے 75-کے علماء نے اعزازیہ کے نام پر سیاسی رشوت کو مسترد کردیا،دیوبند کے علماء دین اسلام کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور بغیر کسی دُنیاوی لالچ کے اُمت کی رہنمائی کرتے ہیں،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن نے حکومت کی جانب سے علماء

کو پیش کیا جانے والا اعزازیہ لینے سے منع کیا ہے،حکومت کبھی سُرخرو نہیں ہوگی،ان خیالات کا اظہار ارباب محمد فاروق جان نے جمعیت علماء اسلا م کے زیر اہتمام علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کہا کہ اعزازیہ کے نام تمام آئمہ کرام اور علماء کرام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے،دورانِ اجلاس ارباب محمد فاروق جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ علمائے کرام کو ماہانہ 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ10ہزار روپے ماہانہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے جتنے اخراجات عام لوگوں کے ہوتے ہیں اتنے ہی علماء کرام کے بھی ہوتے ہیں،حکومت نے پہلے بھی اس طرح کے اعلان کئے تھے تاہم اُن پر بھی کوئی عملی کام نہیں ہوا،اس موقع پر پی کے 75-کے امیر مولانا سہیل نے کہا کہ جب بھی اپوزیشن کی جانب سے کوئی تحریک شروع ہوتی ہے تو حکومت ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے اس طرح کا اعلان کردیتی ہے،لیکن حکومت اس بات سے بے خبر ہے کہ صرف اعلانات سے حکومتیں نہیں چلتیں،ہم اس اعزازیے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دو سال قبل بھی حکومت نے علمائے کرام کیلئے اعزازیئے کا اعلان کیا تو اُس وقت بھی جمعیت علماء اسلام

نے اس کو مسترد کیا تھا اور علمائے کرام کی تفصیلات جمع کی گئیں تھیں،آج بھی حکومت یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور پٹواریوں کے زریعے علماء کا ریکارڈ جمع کررہے ہیں پی کے 75- کے امیرمولانا سہیل درویش نے واضح کیا کہ ہمیں ضلع پشاور کے امیر مولانا مسکین شاہ کی ہدایات ہیں کہ تمام علماء کرام کے پیچھے جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور مظبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور آئندہ کسی بھی انتظامیہ کے فرد نے علماء کرام

کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جائے گا،ارباب فاروق جان نے کہا ہے کہ حکومت نے خیبر پختونخواہ کے 22ہزار آئمہ کرام کیلئے ماہانہ 10ہزار روپے اعزازیہ دینے کی منظوری دی ہے،حکومت علماء کرام سے مذاق بند کردیں اور علماء کرام کی توہین نہ کریں۔دیوبند کے علماء کی قربانیوں کو چند ٹکوں سے خریدنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،حکومت کبھی سُرخرو نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…