جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

حمزہ شہباز نے شاپنگ سنٹر کے مالک سے چھری کی نوک پر بھتہ وصول کیا، حیران کن دعویٰ

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک/آن لائن )نجی ٹی وی پروگرام میں ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کرتے ہوے کہا ہے حمزہ شہباز شریف نے لاہور کے ایک شاپنگ مال کے مالک سے ’’چھری کی نوک ‘‘ پر بھتہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نےکہا کہ

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہور کے ایک شاپنگ مال کے مالک سے چھری کی نوک پر بھتہ وصول کیا جبکہ یہ رقم مسلم لیگ ن کے اکائونٹ میں منتقل کی گئی اور پھر بھتہ کی رقم کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرلیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس سنٹر کے مالک نے خود انہیں یہ واقعہ بتایا ہے اور تمام ثبوت بھی پیش کی ہے ہیں ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز حکومت سے ’نکی جئی ہاں‘چاہتی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ کل مریم صاحبہ نے حکومت کو نئی درخواست دی کہ انکی ایک ’ چھوٹی سی‘ سرجری ہے جو اس پاکستان میں نہیں ہو سکتی جس کے حکمران 35 سال ان کے باپ چچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرجری کی بات کر کے مریم حکومت سے’نکی جئی ہاں‘ چاہتی ہیںـان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ دیا دوبارہ بتا دیں سرجری چھوٹی ہو یا بڑی، عمران خان NRO نہیں دے گا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…