نوشہرہ (آن لائن) نوشہرہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں جے یو آئی اور ن لیگی کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج نوشہرہ میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں اتحادی جماعتوں کے کارکنان آپس میں ہی لڑے پڑے۔ حکومت کیخلاف قائم کیا جانے والا اتحاد رہنماؤں کی باہمی
رضا مندی سے بنایا گیا ہے تاہم اس میں کارکنان کا آپس میں اتحاد مشکل ہی نظر آتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے دوران کارکنان لڑ پڑے، پہلی قطار میں بیٹھنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی، جس کے بعد کارکنوں کو چھڑانے کے لیے پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کی طرح عمران حکومت کو دھکے سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران حکومت نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے، اپوزیشن کو نیب گردی کا نشانہ بنا رہا ہے لیکن وہ دن دور نہیں کہ جب قوم نیب کو انتقام کا نشانہ بنائے گی، دوسروں پر کرپشن کے بہتان لگانے والے اپنی حکومت پر نظر دوڑائیں ان کی حکومت میں سارے بین الااقوامی چور لٹیرے اور ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں آٹا مافیا، چینی مافیا، ادویات مافیا کی وجہ سے قوم کی قوت خرید جواب دے گئی ہے غریب کا جینا محال ہو گیا ہے اور ان تما م مافیاز کا سرغنہ عمران خان ہے نواز شریف کی حکومت میں ترقی کی شرح 5.7فیصد تھی اور ثاقب نثارکے صادق و امین کی حکومت میں ترقی کی شرح 0 سے بھی نیچے ہے اب وقت آگیا کہ ملکی ترقی
کے سفر کو رکنے والوں کا احتساب کیا جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پی کے 63میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان، جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطا الرحمان پی کے 63کے امیدوار اختیار ولی خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹرک ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن احسن اقبال، اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھی۔