جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑاحکم زیرالتوا مقدمات کو نمٹانے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی گئی

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے  سالہا سال سے زیر التواء  ہزاروں مقدمات کا آئندہ ڈیڑھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ضلعی عدلیہ میں 2016 تک کے زیر التوائ  تمام سول و سیشن مقدمات کو 31 مارچ تک نمٹانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے صوبہ بھر کے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت جاری کردی گئیں کہ 2016 تک کے زیر التواء تمام سیشن و سول مقدمات کے فیصلے 31 مارچ 2021 تک کئے جائیں۔اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی ضلعی عدالتوں میں2016 تک کے 2 ہزار30 سیشن مقدمات زیر التواء ہیں۔ لاہور میں پرانے سول مقدمات کی تعداد 37 ہزار728 ہے۔فیصل آباد میں پانچ سال پرانے سیشن و سول مقدمات کی تعداد190 اور چھ ہزار490 ہے۔ گوجرانوالہ کی ضلعی عدالتوں میں پانچ سال پرانے سول مقدمات کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے جبکہ دو سو سے زائد سیشن مقدمات بھی زیر التواء ہیں۔ملتان کی ضلعی عدالتوں میں257سیشن اور 7 ہزار کے قریب سول مقدمات زیر التواء ہیں۔ راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں2016 تک کے آٹھ ہزار سے زائد سول مقدمات جبکہ 145 سیشن مقدمات زیرالتواء ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق شیخوپورہ کی سو ل عدالتوں میں پانچ سال پرانے سول مقدمات کی تعداد1 ہزار635ہے۔ رحیم یار خان میں1 ہزار653 اوربہاولپور میں 17 سو سے زائد سول مقدمات زیر التواء ہیں۔مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ تمام سیشن ججز فاضل چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور مقدمات کی ہفتہ وار پراگرس رپورٹ بھی بھیجیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…