بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بی آر ٹی کی طرح عمران حکومت کو دھکے سے چلانے کی کوشش ہورہی ہے،مافیاز حکمرانوں کی ملی بھگت سے 500ارب روپے کھا گئے، مریم نواز کا دعویٰ

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (آن ائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کی طرح عمران حکومت کو دھکے سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران حکومت نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کررہی ہے، اپوزیشن کو نیب گردی کا نشانہ بنا رہا ہے لیکن وہ دن دور نہیں کہ جب قوم نیب کو انتقام کا نشانہ بنائے

گی، دوسروں پر کرپشن کے بہتان لگانے والے اپنی حکومت پر نظر دوڑائیں ان کی حکومت میں سارے بین الااقوامی چور لٹیرے اور ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں آٹا مافیا، چینی مافیا، ادویات مافیا کی وجہ سے قوم کی قوت خرید اب دے گئی ہے غریب کا جینا محال ہو گیا ہے اور ان تما م مافیاز کا سرغنہ عمران خان ہے نواز شریف کی حکومت میں ترقی کی شرح 5.7فیصد تھی اور ثاقب نثارکے صادق و امین کی حکومت میں ترقی کی شرح 0 سے بھی نیچے ہے اب وقت آگیا کہ ملکی ترقی کے سفر کو رکنے والوں کا احتساب کیا جائے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پی کے 63میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان، جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطا الرحمان پی کے 63کے امیدوار اختیار ولی خان نے بھیہ خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹرک ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن احسن اقبال، اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھی۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ قومی وطن پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، مولانا فضل الرحمان اور خصوصی طور پر مولانا عطاء الرحمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں

نے مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کیا اور اپنے امیدوار کو ن لیگ کے حق میں دستبردار کرایا۔ اپنی عزت اور حوصلہ افزائی کی بھی مشکور ہوں۔ضمنی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ ڈسکہ جاؤں اور نوشہرہ نہ جاؤں، مجھے پشتو زبان سے بہت پیار ہے۔ مجھے جتنی ہمدردی پنجاب سے ہے، سندھ سے ہے،

بلوچستان سے ہے اس سے زیادہ ہمدردی خیبرپختونخوا سے ہے،اس کی وجہ نالائقی، چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر مسائل یہ صوبہ 8 سال سے برداشت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ وقت جلد دور نہیں جب عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے۔ضمنی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ ڈسکہ جاؤں اور نوشہرہ نہ

جاؤں، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں غریب کا چولہا جل رہا تھا، سابق دور میں آٹا، چینی، دالیں، انڈے سستے تھے، سابق حکومت میں گیس اور پٹرول سستا تھا۔ کے پی کے پولیس مجھے کہہ رہی ہے کہ اس نا اہلی سے جان چھڑاؤ۔ تحریک انصاف والے جہاں جہاں بھی الیکشن میں حصہ لیں گے یہ شکست کھائیں گے۔ عوام

کو کہنا چاہتی ہوں کہ جب یہ لوگ ووٹ لینے آئیں تو ان کو بجلی کا بل، گیس کا بل اور دوائیوں کی پرچی دکھانا اور پی ٹی آئی والوں کو کہنا کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہو۔ عوام، نوجوانوں، بزرگوں اور بیٹیوں سے کہتی ہوں کہ عمران خان کو ووٹ نہیں دینا۔ 19 فروری نوشہرہ اور وزیر آباد میں ن لیگ جیتے گی اور عوام کا فیصلہ شیر ہو گا۔

سند ھ اور بلوچستان نے ضمنی انتخابات میں اپنا قرضہ چکا دیا اب خیبر پختونخواہ کے عوام ضلع کرم اور پی کے 63پر پی ڈی ایم کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر اپنا قرض اتار دیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بہت تابعدار ہے لیکن قوم کا نہیں بلکہ کسی اور کا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں ان

8سالوں میں اگر کوئی کام کیا ہے تو وہ دھکا بس ہے جو چلتی کم اور جلتی زیادہ اور اسی طرح اسلام آباد میں ان کی حکومت کو دھکے سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن بی آرٹی کی طرح یہ بھی نہیں چل رہی، انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی ملی بھگت سے 500ارب روپے مافیاز کھا گئے ہیں انہوں مزید کہا ملک

کے کسی بھی ادارے میں انصاف کا فیصلہ نہیں ہوا کئی ماہ سے فارن فنڈنگ کیس چل رہااور ثابت بھی ہو چکا ہے لیکن ادارے بے بس ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ووٹ کے زریعے ان نالائقوں، نااہلوں اور سلیکٹیڈحکومت کو چلاتا کریں اور 19فروری کو ان کے خلاف نہ صرف ووٹ کا استعمال کریں بلکہ اپنے ووٹ کو

چوری ہونے سے بھی بچائیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نوکریاں دینے، بے گھروں کو گھر بنوا کر دینے والے سے کوئی پوچھے کہ اب تک کتنے گھر تعمیر کئے اور کتنے کو نوکریاں ملیں ہیں نوکریاں ملیں ہیں تو ان میں ذاتی ڈاکٹرزاور کیچن چلانے والے ہیں اور اگرکسی کو این اآر او ملا ہے تو پاپ جونز این آر او ملا ہے مسلم لیگ ن کی

نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ عمران خان کو گھر بھیجنے کا آخری چانس ہے، ملک میں مافیا کا سربراہ اور سرغنہ عمران خان ہے جسے رخصت کرنے کا وقت آ گیا ہے، وہ وقت جلد دور نہیں جب عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے۔مجھے پشتو زبان سے بہت پیار ہے۔ مجھے جتنی ہمدردی پنجاب سے ہے، سندھ سے ہے، بلوچستان سے ہے اس سے زیادہ ہمدردی خیبرپختونخوا سے ہے،اس کی وجہ نالائقی، چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر

مسائل صوبہ 8 سال سے برداشت کر رہا ہے۔ نوازشریف کی حکومت میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی، پی ٹی آئی حکومت میں یہ منفی نہیں بلکہ ترقی زمین سے نیچے چلی گئی ہے۔ ہمارے دور میں آٹے کی قیمت 35 روپے کلو تھی اب یہ قیمت 80 روپے کلو ہو گئی ہے۔ ہمارے دور میں روٹی 5 روپے کی تھی اور آج اس کی قیمت 20 روپے سے بھی زائد ہو گئی ہے۔ دوسروں کو چور کہتا ہے یہ خود چور ہے، اس کا حساب جلد ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…