جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کابینہ اجلاس میں ایسا کیا ہوا کہ وزیراعظم نے وزیرکی بریفنگ اٹھاکرباہر پھینک دی؟رئوف کلاسرا کا حیران کن انکشاف

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جب حکومت بنی تو وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی اہم منسٹری آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے حوالے کی تھی ۔ ڈاکٹر خالد مقبول  آئی کے وزیر بھی بنا دیے گئے اور ٹاسک فورس کے چیئرمین بھی بنا دیے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  بتایا گیاکہ

آئی ٹی میں بڑے قابل لوگ ڈال دیےگئے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کو 2سال بعد پتہ چلا کہ یہاں پر تو ہم نے ایک ٹاسک فورس بنائی تھی انہیں کہا گیا کہ جناب تشریف لے آئیں ہمیں بریفننگ دیں گےکہ آپ لوگوں نے اب تک کیا کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان سمیت تمام وزیروں بہت مایوسی ہوئی ہے ۔ پھر سید الامین اور شعیب صدیقی صاحب آگئے ، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بڑی پڑھی لکھی کلاس ہے ، میں معذرت کے ساتھ کہنا چاہوں گاکہ جنہیں پڑھی لکھی کلاس کہا جاتا ہے ، ان کے ذمے جب لگایا گیا آپ یہ15 کام کر کے دیں۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کیبنٹ میں بریفنگ ختم ہوئی تو ان کے ذمےجو 15کام لگے ہوئے تھے ،دو سالوں ان بیس سے پچیس لوگوں سے 15سفارشات تیار نہیں ہو سکیں ۔ وہاں موجود فواد چودھری کاکہنا تھا کہ آپ یہاں آئی سیکٹر کو رو رہے ہیں یہاں ملک کو چلانا تھا کہ فری لانسنگ کروانا تھا ، ای گورننس کروانی تھی۔ بڑے بڑے ایکسپرٹ اکٹھے کیے تھے ان کے ذریعے ہم نے آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانی تھی ۔ جب بریفنگ ختم ہوئی تو وزیراعظم عمران خان نےسید الامین اور شعیب صدیقی سے اڑھائی سال بعد پوچھا کہ ان 15کاموں میں کتنے گول آپ نے اچیو کر لیے ہیں ، انہوں نے جواب دیا کہ سر ابھی تک ایک کام کیا ہے ۔جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ایک ہزار ایک تقریریں کر چکا ہوں ، قوم کو آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے کا کہہ چکا ہوں اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ان پندرہ کاموں میں صرف ایک کام آپ نے کیا ہے ۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ میں معاورتاً کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم نے یہ بریفننگ اٹھاکردور پھینک دی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…