اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

3 سالہ بچی سے منہ کالا کرنے کادل دہلا دینے والا واقعہ، خاتون ایس ایچ او بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادو(این این آئی) سفاک شخص نے تین سالہ بچی کوبے آبرو کر دیا، دادو میں تھانہ بی سیکشن کی حدود چھانو شاہ آباد محلہ میں ملزم ایاز پنہور نے 3 سالہ معصوم بچی سے افسوسناک فعل کرکے منہ کالا کر لیا۔ ایس ایچ او وویمن بے نظیر جمالی جائے وقوعہ پہنچ گئیں تو بچی کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ وہ معصوم بچی کو ساتھ لے کر اسپتال

پہنچیں تو لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب تھی جس پر ایس ایچ او وومین اسپتال عملے پر برہم ہوگئیں۔ایس ایچ او وومین جذبات پر قابو نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹہ ہوگیا ہے لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں، اسپتال کو تالا لگا کر بند کر دیں۔ وہ اسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کو ڈھونڈ کر ایمرجنسی وارڈ لے گئیں جبکہ ڈی سی دادو اور ایس ایس پی دادو بھی ہسپتال پہنچے۔ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ نے بتایا کہ بچی کی عمر 3 سال ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بچی سے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں گھناؤنے فعل کی تصدیق ہوگئی۔دوسری جانب سرگودھا کے قصبہ سلانوالی میں محنت کش کے12 سالہ بچے کو موٹرسائیکل سواروں نے اغواء کر کے گھناؤنے فعل کا نشانہ بنا ڈالا اور لوگوں کے متوجہ ہونے پر اسی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔زرائع کے مطابق تحصیل سلانوالی کے علاقہ بگی پورہ کے محمد اختر کا 12 سالہ بیٹا منیب اختر سودا سلف خریدنے گھر سے نکلا تو راستہ میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے اسے اغواء کر لیا اور موٹرسائیکل پر سوار کر کے چک 122 جنوبی کے باغات میں لے گئے جہاں زبردستی بچے کو گھناؤنے فعل کا نشانہ بنا ڈالااور بچے کی چیخ وپکار پر لوگوں کے متوجہ ہونے پر موٹرسائیکل سوار مغوی کو اسی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے،

پولیس تھانہ سلانوالی نے بچے کے والد کی مدعیت میں دونوں موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 377/114 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور بچے کی میڈیکل رپورٹ کے لئے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال بجھوا دیا جبکہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے جائے واردات کا معائنہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…