جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

22کروڑ پاکستانیوں کے فنڈز سے وزرائے اعظم کے بیرونی دوروں پراربوں روپے لگا دیے گئے، کچن اور سکیورٹی کے نام پر بھاری رقوم خرچ کرنے کا انکشاف

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کی22کروڑ غریب عوام نے چار سالوں کے دوران اپنے منتخب وزرائے اعظم کی سیکورٹی، رہائش اور کھانوں پر مجموعی طور پر 18ارب23کروڑ 80لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہے،سب سے زیادہ اخراجات نوازشریف نے کئے ہیں،جو اپنے 5سالوں کے دوران 8ارب روپے قوم کے ذاتی اخراجات پر

خرچ کئے ہیں جبکہ سب سے کم اخراجات وزیراعظم عمران خان نے کئے ہیں جنہوں نے اڑھائی سالوں میں صرف80کروڑ روپے کے اخراجات کئے ہیں۔وزارت خرانہ کی طرف سے وزرائے اعظم پر خرچ کئے گئے فنڈز کی تمام تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق وزرائے اعظم کے چکن کے اخراجات چار سالوں میں 2ارب28کروڑ10لاکھ روپے ہیں جبکہ وزرائے اعظم کے آفس کے بیرونی دوروں کے اخراجات2ارب91کروڑ50لاکھ روپے ہیں جبکہ وزرائے اعظم کی سیکورٹی پر چار سالوں میں 9ارب روپے کے فنڈز خرچ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے2018ء میں کچن پر 51کروڑ روپے کے اخراجات کئے تھے جس میں پرتعیش کھانے جس میں مٹن،مچھلی،دودھ،چکن،پائے،حلوہ،پراٹھے وغیرہ شامل ہیں۔نوازشریف کے بعد عمران خان نے کچن پر مجموعی طور پر2019ء میں 32کروڑ روپے جبکہ2020ء میں 28کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ میں 2018ء میں 51کروڑ40لاکھ روپے،2019ء میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں 30کروڑ50لاکھ جبکہ 2020ء میں 33کروڑ40لاکھ روپے کے اخراجات کئے گئے ہیں۔سرکاری رپورٹ کے مطابق گیلانی، پرویز اشرف،نوازشریف،شاہد خاقان عباسی اور عمران خان نے بیرونی ممالک کے

دوروں پر مجموعی طور پر 2ارب91کروڑ50لاکھ روپے کے اخراجات کئے ہیں،نوازشریف کے اپنے آخری دور میں 92ممالک کے دورے کئے جن پر1ارب80کروڑ روپے کے اخراجات کئے گئے۔یوسف رضا گیلانی نے48ممالک کا دورہ کیا جس پر57 کروڑ20لاکھ اخراجات کئے گئے،پرویز اشرف المشہور راجہ رینٹل

نے9ممالک کا دورہ کیا جس پر10کروڑ70لاکھ خرچ ہوئے،یہ صرف3ماہ وزیراعظم رہے تھے۔شاہد خاقان عباسی نے19ممالک کا دورہ کیا جس پر26 کروڑ روپے کے اخراجات کئے گئے۔وزرائے اعظم کی سیکورٹی پر گزشتہ چار سالوں میں 12ارب روپے کے اخراجات کئے گئے تھے۔آصف زرداری نے2کیمپ آفس رکھے ہوئے تھے جس

میں ہر وقت245گاڑیاں تیار رہتی تھیں جبکہ656پولیس اہلکار پہرہ دیتے تھے،زرداری نے سیکورٹی کے نام پر قوم کے3ارب60کروڑ روپے ضائع کئے،نوازشریف نے بھی2کیمپ آفس رکھے تھے جس پر2719پولیس اہلکار تعینات تھے اور سیکورٹی کے نام پر4ارب60کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کئے۔یوسف رضا گیلانی کے5کیمپ آفس تھے جس پر57کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ عمران خان نے ابتک ایسا کوئی کیمپ آفس نہیں رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…