اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کو ایڈہاک الاؤنس دینے کی منظوری دیدی،گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس ملے گا، این اے 221 تھرپارکر کے ضمنی الیکشن کیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری بھی دیدی گئی جبکہ این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری مؤخر کردی گئی ہے۔تفصیلات

کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بد ھ کے روز منعقدہوا، اجلاس میں سینیٹ انتخابات، تنخواہوں اور الاونسز کے معاملات اور ایجنڈا پر غور ہوا۔وزراء نے سینیٹ انتخابات پر اپنی اپنی تجا یز پیش کیں۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور ہوا جبکہ ملک میں عالمی وبا کرونا کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے وفاقی ملازمین کو ایڈہاک الاؤنس دینے کی منظوری دیدی۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس ملے گا۔ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس 25 فیصد ہوگا،گریڈ 20 سے 22 کے افسرون کی تنخواہیں بجٹ میں بڑھیں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر بعض وزراء کی جانب سے اعتراض کیا گیا،وزراء نے رائے دی کہ تنخواہوں میں اضافے سے خزانے پر بوجھ پڑے گا۔اجلاس میں حکام نے وزیراعظم کو فرنٹ لائن طبی عملے کی ویکسینیشن میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں سول ایوی ایشن رولز کے تحت بورڈ آف ریونیو کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ نے صدر کراچی کی اراضی پر ایف ایس ٹی دفتر تعمیر کرنیکی اجازت دیدی، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا

کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری کو موخر کیا جبکہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے این اے 221 تھرپارکر کے ضمنی الیکشن کیلئیرینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 221 میں ضمنی انتخاب 21 فروری کو ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…