اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے لندن جانے کیلئے پیک ڈور رابطہ کیا جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ
مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اس کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رہنما (ن) لیگ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے آپ کو پاکستان میں رہنا ہوگا۔دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے پیسے لے کر ضمیر بیچا اور پھر جھوٹ بولا ان کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی صرف اس بات کا تعین کرے گی کہ پیسے کے لین دین کا اصل فائدہ کس کو ہوا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن 2018ء میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت سے متعلق ویڈیو کی پارٹی سطح پر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔