اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزدگی کونسی جماعت بازی لے گئی

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)سینیٹ انتخابات کیلئے سب سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے170 امیدواروں نےکاغذت نامزدگی جمع کرائے ،سب سے زیادہ پی ٹی آئی کی جانب سے 52 امیدوار میدان میں ہیں ، مسلم لیگ ن 19 امیدوروں کے

ساتھ دوسرے نمبر اور پیپلزپارٹی 18 امیدواروں کےساتھ تیسرےنمبر پر ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے بلوچستان سے بی این پی نے 16، جےیوآئی ف کے5امیدوار ، پی ٹی آئی کے 3امیدوار ، بی این پی مینگل 5،بی این پی عوامی کے2 امیدوار ، اے این پی 3،آزاد2،جمہوری وطن پارٹی ،ہزارہ ڈیولپمنٹ پارٹی کا1،1امیدوار میدان میں ہیں۔خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی 23،پی پی کے 3امیدوار ، اے این پی 3،جے یو آئی 8،مسلم لیگ ن کے 3امیدوار ، جماعت اسلامی ایک اور آزاد امیدوار9 ہیں ۔سندھ سے پی پی پی کے 14،ایم کیو ایم 10 امیدوار ، پی ٹی آئی 12،جی ڈی اے2 ،ٹی ایل پی کا ایک امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے15، مسلم لیگ ن کے 12 امیدوار ، مسلم لیگ ق کا ایک امیدوار ہیں۔اسلام آباد سے پیپلزپارٹی 1پاکستان تحریک انصاف 5 اور مسلم لیگ ن کے4امیدوار میدان میں ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل (آج)بدھ سے شروع ہوگاجبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کو سینیٹ انتخابات میں ٹربیونل جج مقرر کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کردی گئی جس کے بعد بدھ اور جمعرات کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں منظور یا مسترد کیا جائیگا ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں الیکشن ٹربیونل میں 20فروری تک دائرکی جاسکیں گی جن کے بعد 23فروری تک ٹربیونل اپیلیں نمٹائے گادوسری جانب بلوچستان ہائی کورت کے جسٹس ہاشم کاکڑ کو سینیٹ انتخابات میں ریٹرننگ آفیسرکے فیصلوں کے خلاف دائر ہونے والی اپیلوں کی سماعت کے لئے ٹربیونل جج مقرر کردیا گیا ہے جو اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔اپیلوں پر سماعت کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 24فروری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرست آویزاں کی جائیگی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25فروری ہے ۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…