کراچی (این این آئی)کراچی میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے متحدہ قومی موومنٹ سیکٹر دفاتر آج کل بھوت بنگلے بن گئے ہیں۔ جن دفاتر کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا تھا، آج وہاں کتوں کا بسیرا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ان دفاتر کے
پاس سے گزرنا محال تھا خوف محسوس ہوتا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم کے 27 سیکٹر آفسز بند پڑے ہیں جنہیں پاکستان مخالف نعروں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تالے لگائے تھے۔ آپریشن کے دوران یونٹ اور سیکٹرز سے اسلحہ بھی بر آمد ہوتا رہا۔تحریک انصاف کی اتحادی بننے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ مسلسل یہ مطالبہ کرتی رہی ہے کہ ان کے بند سیکٹر آفسز کھولنے کی اجازت دی جائے مگر اس پر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔