اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم کی سربراہی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہو ا جس میں پارلیمانی بورڈ نے نجی اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے جب کہ فیصل واوڈا کو دیا ہوا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کی
سربراہی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات پر غور کیا گیا اور چاروں صوبوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کی گئی ۔ اجلاس میں پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کو دیا ہوا ٹکٹ برقرار رکھنے جب کہ نجی اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مسترد کرتے ہو ئے کہاکہ فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں ان کا ٹکٹ مسترد نہیں کر سکتے ۔ تاہم پارلیمانی بورڈ نے نجی اللہ کو سے ٹکٹ واپس لے لیا ، نجی اللہ کی جگہ اب جنرل سیٹ پر تحریک انصاف کے نمائندے لیاقت تراکئی ہوں