پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سینٹ ٹکٹ کیلئے اپنی ہی پارٹی کے اندر سے مخالفت فیصل واوڈا بھی میدان میں آگئے ، ردعمل دیدیا

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں کوئی بڑی بات نہیں، اللہ کے بعد پارٹی کا فیصلہ میرے لئے سب سے اہم ہے۔گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ دہری شہریت کا کیس عدالت میں ہے اس پر کوئی

رائے نہیں دے سکتا۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی کو عدالت نے نکالا، ان کی ہمشیرہ کے معاملے کی بھی تحقیقات کرلیں۔انہوں نے کہا کہ میں بھی ڈھائی کروڑ لوگوں کے دستخط لے کر کوئی خط لکھ سکتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر واوڈا نے کہا کہ مرتضی وہاب جو بھی کہہ لے میرا چھوٹا بھائی ہے، اسے بھی سینیٹ کا ٹکٹ ملتا تو مجھے خوشی ہوتی لیکن نہیں ملا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر دھڑے بندی سامنے آگئی ہے ، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر عبدالشکور شاد ناراض ہوگئے ہیں۔بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر عبدالشکور شاد ناراض ہوگئے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے انتہائی قدم اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا فیصل واوڈا کا ٹکٹ واپس نہ لیا گیا تو وہ ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔اِدھر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دیہی سندھ کے

رہنماؤں نے محاذ بنا لیا، لیاقت جتوئی، مبین جتوئی اور دیگر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ دیا، کہا کہ سیف ابڑو کرپشن میں ملوث، نیب میں کیسز ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے بھی کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا۔

 

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…