سرگودھا(آن لائن) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سرکاری و نیم سرکاری اور خود مختار اداروں کے دفاتر میں افسران و ملازمین کے خصوصی لباس ضروری قرار دیتے ہوئے گائیڈ لائن جاری کر دی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گزشتہ روز جاری ہدایت نامہ کے مطابق حکومت پنجاب نے افسران کو دفتری اوقات اور عدالتوں کے روبرو پیش ہونے کے دوران مناسب ڈریس کوڈ کی منظوری دیدی
ہے ، جس کے تحت مرد افسران و ملازمین کیلئے اسمارٹ آرام دہ ،بند کالر لمبی قمیص والاسوٹ اور اس پر ویسکوٹ جبکہ خواتین افسران و ملازمین دفتری ماحول کے مطابق سادہ لباس ضروری قرار دیا گیا ہے ،اس ضمن میں ڈویژنل و ضلعی سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے ماتحت تمام دفاتر، منسلک محکموں اور خود مختار اداروں میں متذکرہ احکامات پر فوری عملدرآمد کروا کر رپورٹ ارسال کی جائے۔