مریدکے(این این آئی)بھائی کا جنازہ دیکھ کر بہن بھی چل بسی ۔مریدکے جی ٹی روڈ لنڈا بازار کے رہائشی بہن بھائی عائشہ اور ربنواز کا بہت پیار تھا دل کا دورہ پڑنے پر بھائی فوت ہوگیا ۔بھائی کا جنازہ اٹھتے دیکھ کر بہن بھی دل کا دورہ پڑنے پر چل بسی بہن بھائی کے جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔دریں اثناء تھانہ صدر مریدکے
کی نواحی آبادی پیپلز کالونی میں گھریلو حالات سے تنگ آکر پانچ بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کا تنگ دستی کے باعث اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ دوسری جانب تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 79ج ب میں خاوند نے برا سلوک کرکے بیوی کو مار دیا۔ پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے خاوند سمیت سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔91ج ب گوجرہ کے رہائشی محمد گل زمان نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اسکی ہمشیرہ کی گلشن بی بی کی شادی 79ج ب کے شاہد پرویز سے 10سال قبل ہوئی شاہد پرویز بیرون ملک سے آنے کے بعد بیروزگار تھا جس کی وجہ سے گھر میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا اور شاہد بیوی سے رقم منگواتا رہا اور اب بیوی سے مطالبہ کیا کہ وہ میکے سے 20لاکھ روپے لائے کاروبار کرنا ہے جس پر گلشن بی بی نے بات نہ مانی تو اسکو اپنے والد’والدہ ‘بھائیوں سے ملکر بری طرح مارکا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کی بیوی زندگی کی بازی ہار گئی اور سسرال والوں کو اطلاع کی کہ گلشن بی بی کی طبعیت خراب ہے جلد پہنچیں جب وہ گائوں پہنچے تو گلشن بی بی مرچکی تھی اور ملزمان شاہد پرویز اس کا والد لیاقت علی’والدہ رشید بی بی’بھائی ریاست علی اور شوکت علی موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔