ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

9 سالہ بیٹی کو بے آبرو کرکے مارنے والے باپ کو تین بار سزائے موت کا حکم

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونیاں(این این آئی) پنجاب کی تحصیل چونیاں میں بیٹی کو بے آبرو کرنے کے بعد مار دینے والے باپ کو عدالت نے تین بار سزائے موت کا حکم سنادیا۔ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے چونیاں میں نوسالہ بیٹی کو بے آبرو کرکے مار دینے والے باپ کو تین بار سزائے موت اور 25 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔ذرائع کے مطابق مجرم نے

بیٹی کو ویرانے میں لے جاکر بے آبرو کیا اور پھر بیٹی کا گلا دبا کر اس کی زندگی بھی چھین لی تھی۔دوسری جانب آئی جی اسلام آبادنے کہا ہے کہ ڈکیتی، راہزنی، کارچوری میں ملوث گینگز اور اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری کا تحرک کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت رورل زون کے کرائم کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں رورل زون کے کرائم کی صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا گیا،میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطا ء الرحمان،اے آئی جی آپریشنز عثمان ٹیپو، ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب اور رورل زون کے تمام ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی ،ایس پی رورل زون نے آئی جی اسلام آباد کو کرائم کی صورتحال کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رورل زون کے تمام سرکلز نے قبضہ گروپوں اور مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے مال مسروقہ،گاڑیاں،موٹر سائیکلز اسلحہ، منشیات،زیورات اور موبائل فونز برآمد کئے جبکہ عدالتی مفروران و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے ایس پی رورل زون اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں سرچ آپریشن کیا جائے اس دوران تھانوں میں منتقل کیے

گئے مشکوک افراد کا ریکارڈ محفوظ بنایا جائے جن تھانوں کی حدود راولپنڈی کے ملحقہ ہے وہاں راولپنڈی پولیس کے ساتھ ملکر مشترکہ سرچ آپریشن کیے جائیں ہم سب نے ملکر شہریوں کی داد رسی کرتے ہوئے ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ،مزید انھوں نے کہا کہ ، ڈکیتی،راہزنی اور کارچوی میں ملوث گینگز کی گرفتاری

کیلئے تحرک کیا جائے رورل زون میں عدالتی مفروران و اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کاروائیوں کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے انفارمیشن کی بنیادوں پر کارروائیاں کی جائیں گزشتہ 6 ماہ سے ڈکیتی ،راہزنی و دیگر وارداتوں میں ملوث جیل سے رہا ہونے والے اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان

کا ریکارڈ حاصل کریں اور چیک کریں کہ رہا ہونے والے کتنے گینگز دوبارہ فعال ہوچکے ہیں ، گشت کا نظام موثر بنایا جائے زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو اپنانا ہو گا زیرتفتیش مقدمات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ،حقائق پر مبنی تفتیش پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائیں شہریوں کو زیادہ سے

زیادہ ریلیف فراہم کریں اور ان کی مشکلات کو دور کرنے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،مقدمات کا فوری اندراج کیا جائے کسی شہری کی تذلیل اور مقدمہ درج کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جو بھی سائل تھانے میں درخواست دینے کے لئے آئے اس کے ساتھ نہایت نرمی سے پیش آئیں اور فوری دادرسی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…