ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے2 سینئر رہنما آمنے سامنے آگئے ‘‘ عامر لیاقت کو فردوس عاشق اعوان کی وارننگ‎

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےپی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو صحرا پلس کہنے کے معاملے پر کہا ہے کہ عامر لیاقت جماعت کے ڈسپلن کو فالو کریں، ہم کچھ کہیں گے تو شکایت ہوگی۔پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کے

کلچر کو سپورٹ کرنے جیپ ریلی میں گئے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق سیاحت کو فروغ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا۔ دوسری جانب ن لیگ نے سینیٹ انتخابات 2018 پیسے تقسیم سے متعلق ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پیسے تقسیم ویڈیو سکینڈل سے متعلق درخواست مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے جمع کرائی۔درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ، سابق وزیر اعلی پرویز خٹک اور سابق اسپیکر خیبر پختوانخوا اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ویڈیو سکینڈل کیس میں ڈی جی ایف آئی اے ، پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کی تحت الیکشن کمیشن ، انتخابات کو شفاف ، آزادانہ بنانے کا ذمہ دار ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ایجنسی سے تحقیقات کروا سکتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز جن افراد پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں وہ کیس کی تحقیقات نہیں کر سکتے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ویڈیو سکینڈل کی صاف شفاف تحقیقات کروائے ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…