ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

واپڈا کے انجینئرز اور ملازمین نے پورے ملک کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دیدی‎

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت کے ڈی چوک میں واپڈا ملازمین نے پڑائو ڈال دیا ہے ،تمام یونین،پنشنرز ایسوسی ایشن و سول سوسائٹی،لیڈی ہیلتھ ورکرز،یوٹیلٹی سٹورز یونین و ملازمین بھی شریک،ہزاروں ملازمین پولیس حصار میں پہلے پریس کلب اور پھر ڈی چوک پہنچے ،پرامن مظاہرہ اور حکومت سے ادارے کی نجکاری

روکنے،تنخوائوں میںآضافہ،ملازمین کی مشکلات اور مستقلی سمیت دیگر مطالبات پورے کرنے کامطالبہ کیا ۔بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کے انجینئرز اور ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پورے ملک کی بجلی بند کر دیں گے۔ مظاہرین کی جانب سے مطالبات کے حق میں تقاریر نے ریڈزون کے پہلے گیٹ کو گرما دیا ہے ،حکومت سے مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا،مظاہرین کے مطالبات جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی گئی ۔ پیر کو پریس کلب کے باہر واپڈا،لیبر،پنشنرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز،یوٹیلٹی سٹورز سمیت سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد جمع ہو ئے اور کچھ دیر قیام کے بعد ڈی چوک کی جانب روانہ ہوئے ،راستہ کو پولیس نے اپنے حصار میں لے رکھا تھا اور اس دوران نامساعد حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات بھی اٹھائے گئے تھے ،ایمبولینس،فائر برگیڈ،بکتر بند گاڑیاں بھی موجود رہیں،واپڈا یونین کی قیادت خورشید احمد ،یوٹیلٹی سٹور کی عارف شاہ ،لیبر اور پنشنرز کی قیادت محمد اسلم نے سنھبالی اور لیڈی ہیلتھ ورکرز عائشہ خان کی قیادت میں متحد تھیں،اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرمہنگائی اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا کے نعرے درج تھے،واپڈا ملازمین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کسی صورت قبول

نہیں, یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین نے حکومت دیگر اداروں کی طرح یوٹیلیٹی کارپوریشن ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کرے, کے مطالبا ت رکھے اور لیڈی ہیلتھ ورکرزنے مستقلی اور کوروڈ الاؤنس کی فراہمی کا فی الفور نوٹیفیکشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا،اس موقع پر مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک پر دھرنا کا

اعلان کیا تو حکومت کی جانب مذاکرات کی پیشکش آگئی جس پر واپڈا،یوٹیلٹی سٹورز،لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت پر ایک کمیٹی بنائی گئی اور حکومت کی جانب سے پرویز خٹک،عمرایوب،سیکرٹری توانائی،سیکرٹری نجکاری کمیشن پر وفد شامل تھا،ذرائع کے مطابق حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبا ت پر غورکرنے کی یقین دہانی کروا

دی ہے اور انہیں کہا کہ بہت جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔واپڈا ملازمین کے نجکاری کے خلاف احتجاج میں شریک ایک ملازم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے،ترلائی کلاں کا رہائشی لائن مین لیاقت مظاہرہ میں شریک ہوا تو اس دوران حبس اور دم گھٹنے سے انکی طبیعت خراب ہونے لگی،فوری طور پر طبی امداد کے لیے ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا تو وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ،جہاں انکی لاش کو ہسپتال میں رکھ دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…