بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سلیکٹرز سے بڑی غلطی ہو گئی، جائو! معاف کیا، آئندہ غلطی نہ کرنا

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ جب حکومتی امیدوار ووٹ مانگنے آئے تو انہیں بجلی کا بل تھما دو لیکن جب لوگ سلیکٹرز کو برا بھلا کہتے ہیں تو برا لگتا کیونکہ ادارہ تو آخر ہمارا ہے۔پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کی مہم کے سلسلے

میں وزیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی اور جماعت نے وزیرآباد کی خدمت نہیں کی۔مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹرز سے بڑی غلطی ہو گئی، جائو معاف کیا ، آئندہ غلطی نہ کرنا، انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی اور عمران خان کا نمائندہ ووٹ مانگنے آئے تو اس کو چائے پانی پلا کر پوچھنا کہ آپ بڑی مہربانی ایک کروڑ نوکریاں بھی ہمیں ملیں، چینی، روٹی، تیل اور دوائیاں بھی سستی ہوگئی ہیں اور آپ سارے نعرے آپ پورے کرچکے ہیں تو اب کیا نیا نعرہ لائے ہو۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہم مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے ماننے والے ہم اپنے مخالف کی بھی عزت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا امیدوار جب وہ ووٹ مانگے تو ان کو بجلی اور گیس کا بل دکھانا کہ یہ لو ووٹ، پیٹرول اورڈیزل کی قیمت کی پرچیاں دکھانے کہ یہ لو ووٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج میں وزیر آباد کو نواز شریف اور شہباز شریف کا دور یاد کرانے آئی ہوں، پرسوں ڈسکہ میں پنجاب کی بات کی تو حکومت کو بڑی مرچیں لگیں اور کہتے ہیں کہ مریم پنجابی کارڈ کھیل رہی ہے، مریم پنجاب کی بیٹی کی پنجاب کی بات کیوں نہ کرے، مریم پاکستان کی بیٹی ہے۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مریم پاکستان کی بھی بیٹی ہے، مریم جب سندھ جاتی ہے تو سندھیوں، خیبرپختونخوا جاتی ہے تو وہاں کے لوگوں اور جب بلوچستان جاتی ہے تو جن ہزارہ افراد کے گلے کاٹے گئے ان کے لواحقین کو

گلے لگاتی ہے کیونکہ مریم پاکستان کی بیٹی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں پنجاب کی روٹی، آٹا، چھیننے اور چینی مہنگی ہونے کی بات ہوگی تو مریم پنجابیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، ہاں میں پنجابی، سندھی، کے پی اور بلوچستان کی ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے پنجاب صرف لاوارث نہیں ہوا بلکہ یتیم ہوگیا ہے۔ان کا

کہنا تھا کہ آج کسان، دہاڑی دار، ریڑھی والا، مزدور، دکان دار، تاجر، کاروباری طبقہ اور ہر شعبے کے افراد مجبور ہیں، عوام کے پاس بجلی، گیس کے بل دینے، آٹا، چینی خریدنے اور دوائی لینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ آج میڈیا، پولیس اور سرکاری ملازمین سب دربدر ہیں اور سارا پاکستان رو رہا ہے لیکن عوام سے

بھی زیادہ مشکل سلیکٹر کو درپیش ہے کیونکہ مہنگائی ہوتی ہے تو عوام کہتے ہیں تمہیں 22 کروڑ عوام میں یہی ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب سلیکٹرز کو لوگ برا بھلا کہتے ہیں تو مجھے برا لگتا ہے کیونکہ ادارہ تو آخر ہمارا ہی ہے، ٹھیک ہے 22 کروڑ عوام کو مشکل میں ڈال دیا اور ملک رل گیا لیکن پاکستان کے ساتھ آئندہ ایسا کام نہیں کرو

اور آئین نے جو کام آپ کو دیا ہے وہ کرو اور لوگوں کے کاموں میں مداخلت نہ کرنا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک رل گیا ہے لیکن نواز شریف آئے گا اور سب ٹھیک ہوجائے گا۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسے ہی جیسے چور مچائے شور، کھائے جاؤ اور شور مچائے جاؤ، عمران خان اور اس کی حکومت آٹا چور، 225 ارب کا

آٹا چوری کرکے عمران خان کھا گیا، وچوں وچوں کھائی جاؤ، اوتوں رولا پائی جاؤ۔انہوں نے کہا کہ بجلی اس لیے مہنگی مل رہی ہے کیونکہ عمران خان کے خرچے اٹھانے والوں نے جان بوجھ کر مہنگی ایل این جی منگوائی اور ایل این جی پر 122 ارب کا ڈاکا ڈالا، 500 ارب کی دوائیاں چوری کردی، 15 ہزار ارب کا قرضہ لے لیا اور ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، 125 ارب کی میٹرو بنائی، وہ میڑو نہیں بلکہ کھڈے ہیں، 5، 6 سال لگا کر آج وہ ایسی بس ہے کہ عوام کا بس نہیں چلتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…