منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کے بعد پنشنرز بھی میدان میں آ گئے، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے و دھرنا دینے کا عندیہ

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے پنشن میں 200فیصد اضافہ نہ ہونے کیخلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا اور پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے دینے کا عندیہ دے دیا جبکہ اس ضمن میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے 16فروری

کو صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ پنشنرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر فدا محمد درانی نے بتایا کہ پنشنرز برادری کو دیئے گئے مراعات سے محروم کرنا ظالمانہ اقدام ہے، مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں 200 فیصد اضافہ، جو ملازمین 60سالہ پر ریٹائرڈ ہوچکے ہیں ان میں زیادہ تر شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں ان کیلئے ماہانہ میڈیکل الاؤنس 10ہزار روپے مقرر کیا جائے جبکہ 40سالہ خدمات پر ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کیلئے 30فیصد سنز کوٹہ مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبات منوانے کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے 16فروری کو صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا گیا جس کے لئے تمام ضلعی عہدیداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں اپنے مطالبات کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی مجلس عاملہ اجلاس کے بعد احتجاجی مظاہرہ اور ریلی بھی نکالی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پی ڈی ایم اور تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ الحمد اللہ گریڈ ایک سے انیس تک

کے مرکزی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پچیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، صوبائی حکومت کو بھی ہدایت کی ہے کہ ہماری ہدایت پر عمل کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹرز کے ساتھ بھی معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، ٹی ایل پی

کیساتھ بھی معاملہ طے پاگیاہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ڈی ایم نے پوری کوشش کی وہ سرکاری ملازمین کو مشتعل کرسکے، پی ڈی ایم اس میں بری طرح ناکام رہی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے نالہ لئی کے لئے بھی70 ارب روپے کے فنڈ جاری کرنے کا حکم دیاہے، نالہ لئی منصوبے کو دوسال میں مکمل کیاجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…