جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کنٹریکٹ اساتذہ کو سپریم کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپریم کورٹ نے کنٹریکٹ اساتذہ کو تقرری کی تاریخ سے مراعات دینے کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب کی اپیل خارج کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ۔ٹربیونل کا اساتذہ کو تقرری کی تاریخ سے مراعات دینے کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے ریمارکس

دئیے کہ حکومت کیا اساتذہ کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہی ہے،حکومت چاہتی ہے کہ کیا اساتذہ کو ملک سے باہر نکال دیں،اساتذہ معاشرے کا قابل احترام طبقہ ہے۔اساتذہ کو تقرری کی تاریخ سے مراعات دی جائیں۔صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ٹربیونل نے اساتذہ کو تقرری کی تاریخ سے مراعات دینے کا حکم دیا تھا،اساتذہ مراعات لینے کاقانونی استحقاق نہیں رکھتے ،ٹربیونل کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے ، استدعا ہے کہ کالعدم قرار دیا جائے۔محکمہ تعلیم کے سیکنڈری اور ایلیمنٹری سطح طلباء و طالبات کے مابین سائنس مقابلہ جات میں چار طالبات اور تین طلباء نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔جس کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ نے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں ٹرافیاں اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔زرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سکنڈری اور ایلیمنٹری سطح کے طلباء و طالبات کے درمیان مقابلہ جات ہوئے جن سے سیکنڈری سطح مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلاک وائی نیو

سٹیلائٹ ٹاون کی طالبہ مریم ذوالفقار نے ضلع میں پہلی ،گورنمنٹ ہائی سکول سلطان آباد کے طالب علم محمد احمد نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول خالقیہ سرگودہا کے طالب علم عذیفہ خان نے تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔اسی طرح ایلیمنٹری سطح پر سائنس مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک10 جنوبی کی طالبات عقصہ مختار

اور لاشیبا مختار نے پہلی ‘ گورنمنٹ ہائی سکول چک 160 شمالی کے طالب علم محمد اویس نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول آہلی روانہ کوٹ مومن کی طالبہ لائبہ گلزار نے تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ گورنمنت جامع سکول میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جی بلال فیروز نے نمایاں کارکردگی پر پوزیشنز حاصل کرنے والے ہونہار تین طلباء و چار طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…