جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف اب لندن سے بھی منی لانڈرنگ کی مہر لگوائیں گے،مریم نواز،شہباز شریف کے خاندان کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ہے؟ شہزاد اکبرکا لیگی صدر کو پھر چیلنج

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کیخلاف شہباز شریف کی جانب سے دائر ہتک عزت کا مقدمہ ابھی شروع ہوا ہے تو یہ جیت کیسے گئے،اب یہ لندن سے بھی منی لانڈرنگ کی مہر لگوائیں گے،سمجھ نہیں آتی مریم نواز،شہباز شریف کے خاندان کو ڈیلی میل پر اتنا

غصہ کیوں ہے؟،شہباز شریف کو پھر چیلنج کرتا ہوں اگر آپ میں ہمت ہے تو لندن میں مجھ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاؤنگا،سیاسی سرپرستی کے حامل مافیا کیخلاف آپریشن میں 210 ارب روپے کی سرکاری زمین بازیاب کرائی گئی، گرفتار 36 لوگوں سے 24 ارب روپے بازیاب کرائے گئے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈیلی میل پر ہتک عزت کا مقدمہ کیا ہوا تھا جس کی لندن میں سماعت تھی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ڈیلی میل، ڈیوڈ روز، شہزاد اکبر اور عمران خان پر مقدمہ کریں گے، 75فیصد وعدہ ٹھس ہو گیا اور انہوں نے صرف ڈیلی میل اور ڈیوڈ روز پر مقدمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈیلی میل کو نوٹس بھیجا کہ آپ معافی مانگیں ورنہ ہم آپ کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجیں گے لیکن انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خبر پر قائم ہیں، ہم معافی نہیں مانتے، کافی عرصہ گزرنے کے بعد انہوں نے عدالت میں مقدمہ دائر کردیا اور سب سے پہلے اس کی آن لائن سماعت کی گئی۔معاون خصوصی نے بتایا کہ اس سماعت میں ڈیلی میل کے وکلاء نے کہا کہ پہلے یہ واضح کردیا جائے کہ ہمیں کس چیز کا جواب دینا ہے اور کس چیز کا جواب نہیں دینا، اس سماعت میں اس بات کا فیصلہ ہونا تھا کہ جب

کوئی عام قاری اس بات کو پڑھتا ہے تو اسے کیا سمجھ میں آتا ہے، وہ کیا تاثر لیتا ہے اور عام آدمی نے کیا تاثر لیا۔ انہوں نے کہا کہ جج نے کہا ہے کہ عام آدمی نے آرٹیکل پڑھ کر یہ تاثر لیا کہ شہباز شریف اور ان کا خاندان کرپٹ سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اور دوسرا تاثر یہ دیا کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران نے زلزلے

زدگان کی امداد کیلئے آنے والے پیسوں میں مالی خوردبرد کی۔انہوں نے کہا کہ جج نے کہا کہ یہ آرٹیکل پڑھ کر یہ تاثر جاتا ہے کہ شہباز شریف اور ان کا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اور ان کے داماد نے رقم میں خوردبرد کی تو اگر ڈیلی میل اس خبر میں موجود مواد کو ثابت نہیں کر پاتا تو یہ ہتک عزت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ

ابھی ٹرائل شروع ہونا ہے کہ لیکن یہ تاثر دیا گیا کہ جیسے شہباز شریف ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا کیس جیت گئے تو شہباز شریف اور ان کے چاہنے والوں کیلئے عرض ہے کہ یہ درست رپورٹنگ نہیں تھی، شہباز شریف کا کیس شروع ہوا ہے تو یہ جیت کیسے گئے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مریم نواز اور

شہباز شریف کے خاندان کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ہے، بڑی واضح سی بات ہے کہ چاچو نے 7ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے، اب یہ جاکر لندن سے اس پر مہر لگوا کر آ جائیں گے، ان پر احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کی فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور ان کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ سے مسترد ہو چکی ہے، ان کے صاحبزادی اسی

کیس میں سپریم کورٹ سے منہ کی کھا کے واپس آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سادہ سے حقائق ہیں شہباز شریف اور ان کے خاندان نے 7ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی، اس میں منظور پاپڑ والے جیسے لوگوں کے نام تھے جو کبھی لاہور سے آگے نہیں گئے ہونگے وہ بظاہر دکھائے کہ انہیں لندن سے لاکھوں ڈالرز بھیج رہے ہیں، وہ

دستاویزی ثبوتوں سے ثابت ہو چکا کہ وہ سب جعل سازی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تین ملزمان اس مقدمے میں پلی بارگین کر کے ان کے خلاف سلطانی گواہ بن گئے ہیں اور ان کے داماد علی عمران نے بھی زلزلہ زدگان کیلئے برطانیہ سے بھیجے گئے فنڈ میں خوردبرد کی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر شہباز شریف کو پھر چیلنج کرتا

ہوں کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو لندن میں مجھ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سرپرستی کے حامل مافیا کیخلاف آپریشن میں 210 ارب روپے کی سرکاری زمین بازیاب کرائی گئی ہے اور اس سلسلے میں گرفتار 36 لوگوں سے 24 ارب روپے بازیاب کرائے گئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…