جمعرات‬‮ ، 05 جون‬‮ 2025 

اہم صوبائی وزیر نے خود کو بے اختیار وزیر قرار دے دیا، میری وزارت کون چلا رہا ہے مزید خاموش نہیں رہ سکتا

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (این این آئی)صوبائی وزیر آبپاشی خیبر پختونخواہ لیاقت خٹک نے خود کو بے اختیار وزیر قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا، میری وزارت کون چلا رہا ہے قوم نے ہمیں کرپشن کے خاتمے کیلئے ووٹ دئیے تھے لیکن یہاں تو معاملہ اس کے بر عکس ہے مزید

خاموش نہیں رہ سکتا وقت آگیا ہے کہ اپنی پارٹی سربراہ وزیر اعظم عمران خان اور قوم کو حقائق سے آگا کر دوں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خان خٹک نے نوشہرہ کے علاقہ پیر سباق میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر سباق کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت معتصم بااللہ، سابق ناظم عبدالرحمان خان خٹک،سابق ناظم ڈھیری کٹی خیل ارشد خان، سابق ناظم رشکئی نبی گل کاکا، سابق ناظم جانس خان اور سابق تحصیل ناظم اور متوقع امیدوار برائے تحصیل نظامت احد خان خٹک نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر لیاقت خان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں خیبر پختونخواہ مکابینہ میں وزیرآبپاشی ہوں لیکن بے اختیار وزارت چلانے کا اختیار کسی اور کے پاس ہے جنہوں نے لوٹ مار کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ قوم نے ہمیں ووٹ کرپشن کے خاتمے کیلئے دئیے تھے لیکن یہاں پر کرپشن عروج پر پہنچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ایماندار اور حقیقی معنوں میں محب وطن ہے لیکن چند افراد ان کے کرپشن فری پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں آڑے آئے ہوئے ہیں اس موقع پر سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خان خٹک نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیاینٹ کا جواب پتھر

سے دینا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ مجھے پی کے 63پر انتخابات لڑنے کیلئے کون ترغیب دے رہا تھا کسی کو یاد ہے یا اس بات کو بھی کسی کو یاد دلانے کیلئے مناظرے کا چیلنج دوں انہوں نے مزید کہا کہ پی کے 63پر انتخاب لڑنے کی کوئی دلچسپی نہیں تھی کیونکہ سابق مرحوم ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل میرے لئے انتہائی قابل احترام تھے وہ میرے والد کے قریبی دوستوں میں سے تھا انہوں نے کہا کہ پی کے 63پر

نہیں بلکہ تحصیل کونسل نوشہرہ کی نظامت کیلئے الیکشن لڑوں گا اور ڈنکے کی چوٹ پر لڑوں گا ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں قوم پر احسانات جتانے والوں یہ قوم کا ہیسہ ہے اور قوم پر ہی خرچ ہو رہا ہے اس میں قوم پر احسان تجانے کی کیا بات انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کے مشن پر نکلے ہیں اگر اسی مشن میں ہمارا کوئی مقابلہ کرنا چاہتا ہوتو ان کو چیلنج کرتے ہیں کہ ہم بھی وزارت چھوڑ دیں گے اور وہ بھی وزارت سے مستعفی ہوجائے پھر پتہ چل جائے گا کہ کون حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…