بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ نے کو کس چیز کا علم تھا سابق امریکی صدر نے عمران خان کو ثالثی کی پیشکش کیوں کی تھی ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ بھارت میز پر بیٹھنے کیلئے تیارنہیں عمران خان مسلسل مذاکرات کی پیشکش کررہےہیں۔ رہنما مسلم لیگ نون میاں جاوید لطیف نےکہا کہ 5فروری کو قوم کو یکجہتی کی ضرورت تھی لیکن وزیراعظم کی انا بیچ میں آگئی۔ بھارت مذاکرات کی میزپر بیٹھنے کیلئے تیار نہیں ہوگا

لیکن عمران خان انہیں مسلسل مذاکرات کی پیشکش کررہے ہیں ۔عمران خان اور شیخ رشید لوگوں کو اداروں کے سامنے کھڑا کرنے کیلئے اکسارہے ہیں ۔ٹرمپ کو معلوم تھا کہ بھارت کشمیر ہڑپ کرنے والا اس لئے سابق امریکی صدر نے عمران خان کو ثالثی کی پیش کش کی ۔ مقبوضہ کشمیر میں دوسال سے ظلم کا بازار گرم ہے لیکن حکومت کے پاس بھارت کی ہٹ دھرمی کا دومنٹ کی خاموشی کے سواکوئی علاج نہیں ہے ۔اگر حکومتی کارکردگی اچھی ہوتی تو ہماری آواز پر عوام باہر نہ نکلتے۔ جمعرات کی میٹنگ میں قوم کے اعتماد سے اہم فیصلے ہوئے ۔فروری میں مہنگائی مارچ کریں گے مارچ میں لانگ مارچ ہوگا ۔فیصلہ ہوچکا ہے مرحلہ وار آگے بڑھیں گے عوام کو نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں میں کھلونا نہیں بننے دیں گے ۔مارچ اپنا ہدف پورا کئے بغیر ختم نہیں ہوگا ۔اگر حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا جاسکتا ہے تو پیپلزپارٹی بتائے ۔شفاف الیکشن ہوں گے تو پیپلزپارٹی دوبارہ سندھ میں حکومت بناسکتی ہے ۔72سال میں جو کچھ ہوتا رہا بار بار ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔عدم اعتمادکی تحریک کے معاملے پر اتفاق نہیں ہے ۔پاکستان کی تاریخ گواہ ہے جب تک غیبی مدد نہ ہوعدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی ۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چائے پینے کے لئے راولپنڈی کارخ کیوں نہیں کررہے کوئی سنجیدہ وزیرداخلہ ایسی بات نہیں کرسکتا ۔وہ بار بار کہتے ہیں میں گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہوں لیکن اس کاکوئی جواب نہیں آتا ۔حکومت اداروں کواپنے تحفظ کیلئے استعمال کررہی ہے ۔اپنی نااہلی کو اداروں پر ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔ہماری جدوجہد نظام کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…