جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

کوئٹہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھماکہ مقناطیسی بم سے کیا گیا، اپنی نوعیت کا پہلا حیرت انگیز واقعہ

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن ) ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے بم دھماکہ ٹائم ڈیواس مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا جو ریلی میں شریک ایک مزدا ٹرک کے ساتھ چپکایا گیا تھا۔ دھماکے میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ دھماکہ ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ

نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے بعد بتایا کہ دھماکا ٹائم ڈیواس مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا جو ریلی میں شریک ایک مزدا ٹرک کے ساتھ چپکایا گیا تھا۔ دھماکے میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ڈی ایس پی پولیس کوئٹہ سید عاصم شاہ نے بتایا کہ جمعہ کو عصر کے وقت کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی گزر رہی تھی۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ دھماکے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پانچوں افراد ریلی میں شریک تھے۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں میں ملک محمد اسماعیل کا تعلق کوئٹہ اور محمد ندیم کا تعلق مستونگ سے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ دھماکہ ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے بعد بتایا کہ دھماکا ٹائم ڈیواس مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا جو ریلی میں شریک ایک مزدا ٹرک کے ساتھ چپکایا گیا تھا۔ دھماکے میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق کوئٹہ میں مقناطیسی بم کا یہ اپنی نوعیت کا بظاہر پہلا واقعہ ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں

مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور لوگوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس کو شہر میں حفاظتی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں

اور سیکیورٹی کے تمام ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مو ثر حکمت عملی مرتب کریں۔ وزیراعلی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے پر امن ماحول خراب کرنے کی ہر سازش کو سختی سے ناکام بنایا جائے۔ انہوں نے بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے جابحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…