اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاکستان کے کسانوں کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پر عزم ہے، عنقریب کسانوں کیلئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ۔جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں اسامہ غیاث میلہ، انصر اقبال ہرل اور میجر جنرل (ر)سلیم میلہ شامل تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان

سوری بھی ملاقات میں میں موجود تھے۔ملاقات میں پارٹی کے امور، عوام کو درپیش مسائل کے حل، فلاحی و ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب کسانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں گنے، چاول، سٹرس کے کاشتکاروں کو فصلوں کا زیادہ منافع مل رہا ہے جس سے دیہی علاقوں میں خوشحالی آ رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…