پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

’’ 20 سالہ لڑکی کو بے آبرو کرنے والے 2ملزمان گرفتار ‘‘ لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ کیوں بنایا گیا ؟ افسوسناک انکشاف

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پولیس کا 20سالہ لڑکی کی مبینہ آبرو ریزی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مزنگ کے علاقے میں 2 افرادنے20سالہ لڑکی کوآبرو ریزی کا نشانہ بنایا تھا مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مبینہ ملزمان کا لڑکی کے خاندان سے جائیداد پر قبضے کا تنازع چل رہا ہے

جس کی وجہ سے گزشتہ روز انہوں نے لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر آبرو ریزی کا نشانہ بنایا تھا ۔ گرفتار ملزمان میں احسان اور حسن نامی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں 20 سالہ لڑکی کو بے آبرو کر دیا گیا ۔ تفصیلات پولیس نے 2 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں میں احسان اور حسن شامل ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں محلے کے لڑکوں نے بے آبرو کر دیا ، ملزمان کسی تیسرے شخص کی فون کال آنے پر فرار ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ، جلد ملزمان گرفتار ہوں گے۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب ڈجکوٹ میں 20 سالہ نوجوان کی جانب سے تعلقات قائم کرنے سے بار بار انکار کیے جانے پر خاتون نے ساتھیوں کیساتھ مل کر نوجوان کو جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں نوجوان کو اس کی جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈجکوٹ میں 20 سالہ نوجوان کی جانب سے تعلقات قائم کرنے سے بار بار انکار کیے جانے پر خاتون نے ساتھیوں کیساتھ مل کر اسے جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ نعمت ٹاون ڈجکوٹ سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی نامی خاتون کافی عرصے سے متاثرہ نوجوان کے پیچھے پڑی تھی۔ تاہم نوجوان مسلسل خاتون سے تعلقات قائم کرنے سے انکار کرتا رہا۔ اس صورتحال میں خاتون نے غصے میں آ کر پہلے نوجوان کو اغوا کیا اور پھر اپنے ساتھی کیساتھ مل کر نوجوان کا حساس عضو تیز دھار آلے سے کاٹ ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…