پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

پی ڈی ایم جلسہ، خواتین نے اچانک عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا دیے، مریم نواز نے تقریر میں کونسی بڑی غلطی کر دی ، حیران کن انکشاف

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں عمران خان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق مظفر آباد آزاد کشمیر میں یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔نجی ٹی وی اے وائی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جب

تقریر کرنے لگیں تو انھوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگوائے، جس پر جلسے میں موجود چند خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔تقریر کے دوران مریم نواز عمران خان مخالف جب کہ خواتین زندہ باد کے نعرے لگاتی رہیں، جس پر پولیس نے حرکت میں آ کر عمران خان زندہ باد نعرے لگانے والی خواتین کو جلسہ گاہ سے باہر نکال دیا۔مریم نواز نے تقریر کے دوران ایک بڑی غلطی بھی کی، اگرچہ ان کی تقریر لکھی ہوئی تھی لیکن وہ ایک اہم تاریخ پھر بھی غلط دہراتی رہیں، بھارت نے کشمیر کا خصوصی درجہ 5 اگست کو تبدیل کیا تھا لیکن مریم نواز تقریر میں پانچ اگست کی بجائے 15 اگست بولتی رہیں۔مریم نواز تقریر میں بار بار پندرہ اگست کہتی رہیں، واضح رہے کہ پندرہ اگست کو بھارت یوم آزادی مناتا ہے۔دریں اثنا، مریم نواز نے مظفر آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا جب جب سقوطِ کشمیر کا نام آئے گا عمران خان کٹہرے میں کھڑا نظر آئے گا، جب کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک آئے تو ہماری پالیسی دو منٹ کی خاموشی تھی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی حمایت کیلئے عمران خان کے بڑوں کے فون آرہے ہیں ،ہماری سینیٹ کی سیٹیں جاتی ہیں تو جائیں، حکومت کے ساتھ بیٹھ کر کوئی کام نہیں کرنا،جہاں سقوط کشمیر کا ذکر آئے گا وہاں عمران خان مجرم بن کر کھڑا ہوگا، آپس میں سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن قومی مفاد میں پاکستانی قوم متحد ہے،قومی مفادات کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے،پاکستان کا بچہ بچہ مسئلہ کشمیرپریک جان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیر اہتمام مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ انہیں نواز شریف کا پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے عوام سے محبت کا اظہار کیا ہے کشمیری بھی

آج یک زبان ہو کر کہہ رہے ہیں گو عمران گو، میں نے سنا ہے کہ کوٹلی میں عمران خان آرہا ہے اور ایک سرکاری کاغذ پر لکھی ہوئی تاکید آزاد کشمیر پولیس کو بھیجی گئی ہے کہ مخالف جماعت کا کوئی رکن عمران خان کے جلسے میں نہیں آسکے۔انہوں نے کہا کہ ہدایت کی گئی ہے کہ اگلی 23 قطاروں میں صرف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بٹھائے جائیں کیوں کہ جعلی وزیراعظم کو ڈر لگتا ہے کہ لوگ اس کا گریبان پکڑیں گے عمران خان سے میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ

تم آزاد کشمیر میں کشمیریوں کے لیے کیا پیغام لائے ہو، تم کشمیریوں کو ’’15 اگست 2019′ ‘‘کا وہ دن یاد کرانے آئے ہو جب تم کشمیر کو مودی کی جھولی میں دے آئے تھے۔ کیا آج کشمیریوں کو یہ پیغام دینے آئے کہ کشمیریوں مجھے معاف کرنا میں تمہارا مقدمہ ہار آیا ہوں، کیا منہ لے کر آئے ہو، کیا بتاؤگے کہ میں کشمیر کا سودا کر کے آیا ہوں؟انہوں نے مزید کہا کہ تم میڈیا کنٹرول کرلو، اداروں کو کنٹرول کرلو لیکن جہاں جہاں سقوط کشمیر کا ذکر آئے گا وہاں عمران خان مجرم بن کر کھڑا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…