اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

کشمالہ طارق کے بیٹے کا ماضی کیوں اہم ہے ؟اذلان کو ایچی سن کالج سےنکالنے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ کشمالہ طارق کے بقول انہیں اور ان کے بچے کو پھنسانے کی کوشش ہو رہی ہے ، یہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کا ماضی بہت اہم نوعیت کا ہے انہیں ایچی سن کی رولز کی خلاف ورزی پر نکال دیا گیا تھا ۔ 2018ء اپریل میں طلباء کے

درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا یہ معمولی نوعیت کا تھا لیکن ایچی سن کالج کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس کے وجہ سے ان کے بچوںکو ایچی سن سے نکال دیا گیا ہے تھا ۔ دوسری جانب کشمالہ طارق کے قافلے سے گاڑی کی ٹکر کے واقعہ پر مزید انکشافات سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی صدیق جان نے بتایا کہ نور الامین دانش ایک کرائم رپورٹر ہیں ، انہوں نے اس واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ اس رات وہ بھی اسی طرف سے آ رہے تھے جہاں سے کشمالہ طارق کی گاڑیوں کا قافلہ آیا تھا اور جس میں کشمالہ طارق کا بیٹا اور باقی سب لوگ تھے۔نور الامین نے کہا کہ جیسے ہی یہ گاڑیاں ہمارے پاس سے گزریں تو ہمیں ایسے لگا کہ جیسے کوئی ہوائی جہاز ہمارے پاس سے گزر کر گیا ہے۔ جیسے ہی ہم آگے اشارے پر پہنچے اس وقت حادثہ ہو چکا تھا۔ ان کی ایک گاڑی ائیر بیگز کھلنے اور لاک ہونے کی وجہ سے رک گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً رکنا پڑا۔جیسے ہی یہ لوگ رکے ، پولیس اور ریسکیو کے آنے سے پہلے ان کے اپنے لوگ وہاں پہنچ چکے تھے۔صدیق جان نے بتایا کہ تمام لوگوں کو کہہ دیا گیا تھا کہ کوئی آگے نہیں آئے گا، اگر کسی نے آگے آنے کی کوشش کی تو اسے بھون کر رکھ دیں گے۔ صدیق جان نے بتایا کہ یہ تمام ویڈیو نور الامین نے ہی بنائیں کیونکہ وہ ایک رپورٹر تھے اور انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا۔دوسری جانب حادثہ میں بچ جانے والے مجیب الرحمان نے بتایا ہے کہ کشمالہ طارق کا بیٹا گاڑی چلا رہاتھا،کشمالہ طارق کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے،وزیراعظم انصاف کریں،ہم پانچ دوست مانسہرہ سے اسلام آباد ٹیسٹ دینے کیلئے آئے تھے،کیا انسانی جانیں اتنی سستی ہوگئی ہیں کہ غریبوں کو انصاف نہ ملے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں معجزاتی طور پر بچ جانے والے پانچویںنوجوان مجیب الرحمان نے بتایا کہ ہم مانسہرہ سے اسلام آباد ٹیسٹ دینے کیلئے آرہے تھے کہ کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان جو گاڑی چلا رہا تھا،نے ہماری گاڑی کو ٹکر ماری،

جس سے میرے چار دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ کشمالہ طارق کی جانب سے پیسے کا بے دریغاستعمال کیا گیا اور اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے بے گناہ ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا۔انہوں نے کہا کہ جب کشمالہ طارق کے بیٹے نے گاڑی کو ٹکر ماری تو میں پورے ہوش وحواس میں تھا،ٹکر کے باعث میں گاڑی سے نیچے جاگرا اور دیر تک سارے عمل کو دیکھتا رہا اور بعد ازاں بے ہوش گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پورے ہوش وحواس سے کہتا ہوں کہ کشمالہ طارق کے بیٹے نے ہماری گاڑی کو ٹکر ماری،واقعہ کو غلط رنگ دیا جارہا ہے،طاقت اور پیسے کی بنیاد پر گناہ گاروں کو بچایا اور بے گناہوں کو پھنسایا جارہا ہے۔میرے چار دوست خالق حقیقی سے جاملے،اگر انصاف نہ ملا تو یہ بدترین دورکہلائے گا،ظلم کی حد یہ ہے کہ ملزم صرف 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا ہوگیا اور عدالت میں پیش تک نہیں ہوا۔انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…