بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

موٹروے پر سفر کرنے والے ہوشیار موٹر وے پر دُنیا کا سب سے جدید انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم فعال‎ اب اوو اسپیڈنگ کرنے والے جرمانوں سے نہیں بچ سکیں گے

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نیشنل ہائے وے اینڈ موٹروے پولیس نے پہلی مرتبہ پاکستان کی کسی قومی شاہراہ پر دنیا کا سب سے جدید انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم فعال کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان تا سکھر ایم 5 موٹروے پر انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم فعال کرنے کے بعد اس شاہراہ پر سفر کرنے والوں کوہدایات جاری کر دیں ہیں ۔ انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم فعال ہونے سے

کسی بھی گاڑی کی اوور اسپیڈنگ یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیمرے کی آنکھ محفوظ کرے گی ۔ موٹروے پرجدید ترین کیمرے نصب کیے گے ہیں جو خود کار نظام کے تحت ٹریفک کو مانیٹرکریں گے ۔ ایم 5 موٹروے پر سفر کرنے والی کوئی بھی گاڑی اگر کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے، تو اس گاڑی کیخلاف کود کار نظام کے تحت ٹریفک چالان کاٹ لیا جائے گا۔دوسری جانب 5 ماہ سے زائد عرصہ قبل مکمل کیے گئے سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو کا تاحال افتتاح نہ ہوسکا تاہم اسے چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔سی پیک کے تحت وفاقی حکومت کے منصوبے سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو کو چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا جس سے تقریباً 8 گھنٹے کی مسافت اب سمٹ کر ساڑھے تین گھنٹے کی رہ گئی ہے۔سکھر سے ملتان جانے کے لیے روہڑی انٹر چینج سے موٹروے پر داخل ہونے کے بعد پہلا انٹر چینچ پنوعاقل پربنایاگیا ہے جس کے بعد گھوٹکی، گڈو، بہادرپور، رحیم یارخان، ظاہرپیر، ترنڈہ پناہ بہاول پور، اچ شریف، جلال پورپیر والا، شجاع آباد انٹرچینجز سے ہوتے ہوئے ملتان میں داخل ہوں گے۔390 کلومیٹر والے اس موٹروے پر ریسٹ ہاؤسز اور مساجد بھی بنائیں گئی ہیں تاہم سہولیات ابھی نا مکمل ہیں، ساتھ ہی فیولنگ اسٹیشنز نہ ہونیکے باعث مسافروں کو انٹرچینجز سے اتر کر شہر سے فیولنگ کرانی ہوگی اور دوبارہ موٹر وے پر آنا پڑے گا۔یاد رہے کہ سی پیک کے اس منصوبے پی کے ایم فائیو کے سیکشن ون سکھر ملتان کو کھولنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے منگل 5 نومبر کا وقت دیا گیا تھا جس کے لیے سکھر میں افتتاحی تقریب منعقد ہونا تھی مگر منصوبے کے مینیجر سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ میجر بابر کی جانب سے میڈیا کو اطلاع دی گئی ہے کہ یہ افتتاح ملتوی کردیا گیا۔گزشتہ 5 ماہ کے دوران چھٹی بار مؤخر ہونے کے بعد اس کے افتتاح کے لیے 7 نومبر کی نئی تاریخ دی گئی تھی تاہم تاحال اب بھی اس کا افتتاح نہ ہوسکا۔خیال رہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اس اہم منصوبے پر کام کا افتتاح سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے 6 مئی 2016 کو کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…