اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کردیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول سپریم کورٹ میں جمع کروادیاجبکہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی نے پنجاب حکومت کی جانب سے قبل از وقت مقامی حکومتیں تحلیل کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے

بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کردیا، بلدیاتی انتخابات آئینی تقاضا ہیں، بلدیاتی انتخابات کی بات ہو تو صوبے اپنے مسائل گنوانا شروع کردیتے ہیں، ہر مخالف غدار اور حکومتی حمایت کرنے والا محب وطن بتایا جا رہا ہے، بلدیاتی حکومت کو ختم کر کے پنجاب حکومت نے واضح آئین کی خلاف ورزی کی،پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے کیوں تحلیل کئے گئے، کوئی وجہ تو ہوگی، اداروں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، کیا پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ختم کرکے بیک ڈور مارشل لا لگایا، مارشل لا کے دور میں تو ایسا ہوتا تھا لیکن جمہوریت میں ایسا کبھی نہیں سنا، کیا پنجاب لوکل گورنمنٹ ختم کرنے کا موڈ بن گیا تھا؟ ۔جمعرات کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے ملک میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر سماعت کی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جمع کروادیا گیا۔ جس کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 20 جولائی، خیبر پختونخوا اور کنٹونمنٹ علاقوں میں 8 اپریل کو انتخابات ہوں گے جب کہ سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ 11 فروری کو ہوگا۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ اگر چہ وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ڈال رہی ہے پھر بھی اٹارنی جنرل سے کچھ باتیں

پوچھنا چاہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے حوالے جوابات میں مختلف صوبوں نے مختلف وجوہات بتائی ہیں، حد بندیوں، مردم شماری ، کورونا اور عدالتی احکامات کا کہا گیا ہے، پنجاب نے مقامی حکومت کے خاتمے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ کا حوالہ دیا ہے، عدالت جاننا چاہتی ہے کہ ان وجوہات کی قانونی حیثیت

کیا ہے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مردم شماری 2017 میں ہوئی لیکن ابھی تک حتمی نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا، مردم شماری پر سندھ اور دیگر کے اعتراضات ہیں، جن پر وفاقی حکومت نے کمیٹی بنادی ہے،سندھ میں 5 فیصد بلاکس پر دوبارہ مردم شماری کرائی جائے گی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا سندھ کا

اعتراض آبادی کم ہونے کا تھا،2017سے 2021تک مردم شماری پر فیصلہ نہ ہوسکا، کیا پاکستان کو اس طرح سے چلایا جارہا ہے، یہ تو روزانہ کے معاملات ہیں، کیا وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کردیا، بلدیاتی انتخابات

آئینی تقاضا ہیں، بلدیاتی انتخابات کی بات ہو تو صوبے اپنے مسائل گنوانا شروع کردیتے ہیں، کیا ملک میں پہلی مرتبہ انتخابات ہو رہے ہیں جو اتنے مسائل بتا رہے ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے کیوں تحلیل کئے گئے، کوئی وجہ تو ہوگی، اداروں کو اپنی

مدت پوری کرنی چاہیے، کیا پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ختم کرکے بیک ڈور مارشل لا لگایا، مارشل لا کے دور میں تو ایسا ہوتا تھا لیکن جمہوریت میں ایسا کبھی نہیں سنا، کیا پنجاب لوکل گورنمنٹ ختم کرنے کا موڈ بن گیا تھا؟ عدالت کے ساتھ گیم مت کھیلیں، الیکشن کمیشن نے تو پنجاب میں بلدیاتی حکومت کو ختم کرنا غیر قانونی قرار دیا، ایڈوکیٹ جنرل آفس بتائے کیا پنجاب میں بلدیاتی حکومت ختم کرنا قانون کے مطابق ہے۔عدالتی سوالات پر

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ عدالت کے اس سوال کا جواب دینا ممکن نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ہر مخالف غدار اور حکومتی حمایت کرنے والا محب وطن بتایا جا رہا ہے، بلدیاتی حکومت کو ختم کر کے پنجاب حکومت نے واضح آئین کی خلاف ورزی کی، ایسے تو اپنی مرضی کی حکومت آنے تک آپ حکومتوں کو ختم کرتے رہیں گے، ملک جمہوریت کیلئے بنایاتھا، جمہوریت کھوئی تو آ دھا ملک بھی گیا، میڈیا والے پٹ رہے ہیں، ہمیں نہیں پتہ کس نے کس کو اٹھا لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…