جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کا قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون اسلام آباد کے 5بڑے قبضہ مافیا گرفتار

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون شروع ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سرگرم قبضہ مافیا کے5بڑے سرغنہ گرفتار کرلیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں غوری ٹائون

کے مالک  راجہ عبدالرحمان، راجہ رضا سمیت 5اہم افراد شامل ہیں، ان بااثر شخصیات کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتارافراد کوتھری ایم پی او کے تحت90دن تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے، اس حوالے سے 30کے قریب شخصیات کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔کریک ڈائون کے دوران ان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی ضبط کی جارہی ہیں، کریک ڈائون وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رات گئے مزید اہم گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مذکورہ کمیٹی سرکاری اراضی پر قبضے کو فوری واگزار کروا کر قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔قبضہ مافیا کے منظم گروہ اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف

کریک ڈائون جاری اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے تقریبا 1557ملین روپے مالیت کی 1257کینال اراضی واگزار کروا کے ان میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 25ملزمان

کوگرفتار کر لیا گیا، جن تھانوں کی حدود میں اراضی واگزار کروائی گئی ان میں تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ سے 50کینال ،تھانہ نون کی حدو د سیکٹرI-15سے 1000کینال ،تھانہ سبزی منڈی کی حدودI-11/4 منڈی موڑ سے 150کینال،تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر Gـ14سے 57کینال اراضی واگزار کروائی،اس کے علاوہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں واقع شٹل سروس بلڈنگ پر قبضہ کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر کرکے ان سے بلڈنگ سے قبضہ چھڑوایا ،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…