جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

آٹابحران دوبارہ سر اٹھانے لگا، شہری علاقوں میں آٹا کے حصول کیلئے اصل شناختی کارڈ لازم قرار،دیہی علاقوں کو سپلائی بند

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی(این این آئی)آٹے کا دوبارہ اٹھتاہوابحران سنگین شکل اختیارکرنے لگا،شہری علاقوں میں آٹاکے حصول کیلئے اصل شناختی کارڈلازم قرارجبکہ دیہی علاقوں میں سپلائی بندہونے سے عوام پریشان ہے۔تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک کے افسران اوراورضلعی انتظامیہ ضلع میں آٹاکے بحران سے یکسرانکاری ہیں لیکن حقیقت میں

دیہی اورشہری علاقوں میں آٹاکی دستیابی دن بدن بدترین صورتحال اختیارکرتی جا رہی ہے اس وقت ضرورتمندافرادآٹاکے حصول کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں انتظامیہ اورمحکمہ فوڈکی طرف سے آٹاکی عام اوروافرمقدارمیں گندم دستیابی کے تمام دعوے جھوٹ اورفریب ثابت ہورہے ہیں کیونکہ کئی کئی روزتک عوام کوآٹانہیں ملتااگرکسی جگہ سے دستاب ہوبھی جائے توایک روزپہلے نام لکھواناپڑتاہے اگلے روزآٹا دیا جاتا ہے شہری علاقوں میں آٹاکے سیل پوائنٹ پراصل شناختی کارڈکی شرط عائدکردی گئی ہے دیہی علاقوں میں مزدورپیشہ لوگوں کیلئے آٹاکاحصول ناممکن بنادیاگیاہے شہریوں غلام رسول،عبدالرشید،اللہ دتہ صابر،عقیل احمد،ربنواز،غلام مجتبی،محمدعرفان،محمدآصف نے صحافیوں کوبتایاکہ صرف20تھیلے سیل پوائنٹ پرسفارشی لوگوں کودے دیئے جا تے ہیں باقی لوگ 2500روپے فی من آٹاخریدنے پرمجبورہیں جس سے لگتاہے کہ آٹابیرون ملک افغان بارڈرکے ذریعے سمگل کیاجارہاہے اورانہیں کوئی پوچھنے والانہیں ہے۔دوسری جانب ایڈوائزمنسٹری اوورسیز، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہا ہے کہ”خزانہ چور“ سیا ست میں بھی جھو ٹے ثا بت ہو چکے ہیں، وقتی مہنگائی سے نمٹنے میں بہت جلد کامیاب ہو جائیں گے۔ جو پچھلی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں اور انکی

بدعنوانیوں کا نتیجہ ہے۔انہو ں نے کہاکہ استعفیٰ استعفیٰ کی ر ٹ لگانے والے وزیراعظم عمران خان کی شر ط پوری کر یں اور استعفیٰ لے لیں، د سمبر کے بعد جنوری بھی گزرگیا ہے اپوز یشن نے استعفے دیئے نہ اپنے اتحاد کو بر قرار رکھ سکے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان

کہا کرتے تھے کہ جب وہ ان چوروں پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ اپنی چوری چھپانے کیلئے اکٹھے ہوجائیں گے۔جو آج پی ڈی ایم کی شکل میں اکھٹے ہو گئے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کا ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ امیدوار لانے کے مجوزہ فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کوئی بھی اپوزیشن جماعت تنہا عمران خان اورتحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…