پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

کراچی میں دہشتگردی کے حملے کا خطرہ نیکٹا نے ہائی الرٹ جاری کردیا

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں دہشت گردی کے حملے کے بڑے خطرے کے باعث نیکٹا نے ہائی الرٹ جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کے بڑے حملے کا خطرہ ہے ۔ انسداد دہشت گردی کے ادارے نیکٹا (نیشنل کانٹر ٹیرارزم اتھارٹی) نے کراچی میں

دہشت گردی کے حملے کے خطرے کی حساس اداروں کی رپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد آئندہ دنوں میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ شہرکے قریبی علاقے میں بارود سے بھری گاڑی تیار کی گئی ہے جب کہ دہشت گرد خودکش حملے سمیت گاڑی یا رکشے کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔نیکٹا نے8 جنوری کو بھی کراچی میں دہشت گردی کے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کے ادارے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ، رینجرز اور متعلقہ ادارے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو بھی خطرے سے آگاہ کردیا ہے جب کہ نیکٹا کے تھریٹ الرٹ کے بعد کراچی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…