بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

’’ لہنگا وقت پر نہ دینے کی دکاندار کواتنی بڑی سزا ‘‘ دلہن کے بھائی کادکاندار کیخلاف ایسا کام وہ بھی چکرا کر رہ گیا ‎

datetime 3  فروری‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دلہن کے بھائی نے عروسی لہنگا وقت پر سی کر نہ دینے پر دکان دار کے خلاف 10لاکھ ہرجانے کا دعویٰ کردیا، عدالت نے دکاندار سے 6 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دلہن کا بھائی وقت پر لہنگا نہ دینے پر دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا

اور دکان دارکے خلاف 10لاکھ ہرجانے کا دعویٰ کردیا، درخواست گزار نے کہا دکاندار نے عروسی لہنگا وقت پر تیار نہ کیا ، لہنگا وقت پر نہ دینے سے بازار سے نیا خرید کر دلہن کو تیار کرایا،دکاندار کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق جس پر عدالت نے دکاندار سے 6 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔یاد رہے بیوی کو خراب جوتا دینے پر شوہر نے دوکان دار کیخلاف عدالت سےرجوع کرلیا تھا ، درخواست گزار نے کنزیومرپروٹیکشن کورٹ ایسٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اہلیہ نےطارق روڈسے1600روپےمیں جوتاخریداتھا ، چنددن میں ہی جوتا دو ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا، دکان دار کو شکایت کی مگر دکان داربات سننےکوتیارنہیں، اہلیہ کواپنا پسندیدہ جوتاخراب ہونے کا بہت دکھ ہے۔شوہر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ دکاندار کیخلاف کارروائی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…