منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

دوہری شہریت کے حامل شہریوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کیلئے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے اپوزیشن کے شور میں چھبیسویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔بل وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے پیش کیا۔بل میں سینٹ الیکشن اوپن بیلیٹنگ کرنے،دوہری شہریت کے حامل شہریوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی ترامیم شامل ہیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر

برائے قانون انصاف فروغِ نسیم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو۔ اپوزیشن کے احتجاج پر کہا کہ آئین پڑھ لیا کریں آئین میں ترمیم لانا کیا غیر آئینی ہے۔ کیا عقل ہے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر نعرے بازی شروع کردی اور کہا کہ یہ حلالہ نہیں ہونے دیں گیاپوزیشن ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگ کے محسن شاہنواز رانجھا کو کہا کہ آپ بل پر بات کریں لیکن اپوزیشن کے اراکین نے انہیں بھی بات کرنے سے روک دیا اپوزیشن نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ یہ حلالہ ہم نہیں کرنے دیں گے، اپوزیشن کے احتجاج پر اسپیکر قومی نے کہا کہ آپ معلوم نہیں کیا کھاتے ہیں، بڑی اونچی آواز ہے آپ کی،اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو بولنے کا موقع دیا تو احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی انتقامی کاروائی کا نشانہ بن کر شہبازشریف خورشید شاہ خواجہ آصف جیل میں ہیں کیا یہ اپوزیشن کو دبانا نہیں۔ پوری اپوزیشن ہاتھ کھڑے کرکے بتائے کیا وہ سپیکر چیئر کو غیر جانبدار سمجھتی ہے۔ جس طرح اسمبلی چل رہی ہے ہمیں شدید اعتراض ہے, چاہتے ہیں کاروائی قوائد و ضوابط کے مطابق چلے یکطرفہ کاروائی

نہیں چلنے دیں گے جمہوریت دو پہیوں سے چلتی ہے جس میں ایک حکومت اور دوسرا اپوزیشن ہے اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہوتا ہے حکومت کا کام صبر سے سننا ہوتاہے ان سے ان کا نام پوچھو تو کہتے ہیں فلاناں چور فلاناں ڈاکو ہے وزیراعظم نے فون کا ڈرامہ رچایا جس میں کوئی ویڑن نہیں تھاپچھلے دس دن سے پٹرول کی قیمت سے متعلق خبریں چل رہی ہیں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ ہے ہمارے کتنے توجہ دلاؤ نوٹسز کو ایجنڈہ پر لائے گئے اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں,میرے سیکرٹریٹ میں آئیں اور دیکھیں کہ آپ کے کتنے آئٹم ایجنڈا پر آئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…