جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آبادٹریفک حادثہ، کشمالہ طارق کا بیٹا گاڑی چلا رہا تھا یا ڈرائیور؟چشم دید گواہ زخمی نوجوان نے سب کچھ بتا دیا‎

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آن لائن) اسلام آباد میں سرینگر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں بچ جانے والے مجیب الرحمان نے بتایا ہے کہ کشمالہ طارق کا بیٹا گاڑی چلا رہا تھا،کشمالہ طارق کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے،وزیراعظم انصاف کریں،ہم پانچ دوست مانسہرہ سے اسلام آباد ٹیسٹ دینے کیلئے آئے تھے،

کیا انسانی جانیں اتنی سستی ہوگئی ہیں کہ غریبوں کو انصاف نہ ملے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں معجزاتی طور پر بچ جانے والے پانچویں نوجوان مجیب الرحمان نے بتایا کہ ہم مانسہرہ سے اسلام آباد ٹیسٹ دینے کیلئے آرہے تھے کہ کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان جو گاڑی چلا رہا تھا،نے ہماری گاڑی کو ٹکر ماری،جس سے میرے چار دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ کشمالہ طارق کی جانب سے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے بے گناہ ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا۔انہوں نے کہا کہ جب کشمالہ طارق کے بیٹے نے گاڑی کو ٹکر ماری تو میں پورے ہوش وحواس میں تھا،ٹکر کے باعث میں گاڑی سے نیچے جاگرا اور دیر تک سارے عمل کو دیکھتا رہا اور بعد ازاں بے ہوش گیا۔انہوں نے کہا کہ میں پورے ہوش وحواس سے کہتا ہوں کہ کشمالہ طارق کے بیٹے نے ہماری گاڑی کو ٹکر ماری،واقعہ کو غلط رنگ دیا جارہا ہے،طاقت اور پیسے کی بنیاد پر گناہ گاروں کو بچایا اور بے گناہوں کو پھنسایا جارہا ہے۔میرے چار دوست خالق حقیقی سے جاملے،اگر انصاف نہ ملا تو یہ بدترین دورکہلائے گا،ظلم کی حد یہ ہے کہ ملزم صرف 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا ہوگیا اور عدالت میں پیش تک نہیں ہوا۔انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلائیں ‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…