بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ناجائز تعلقات چھپانے کیلئے آشنا کے ساتھ مل کرشوہرکا قتل شالیمار میں امام مسجد کے قتل میں بیوی ملوث نکلی‎

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی/آئن لائن )شالیمار کے علاقے میں پیش امام کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا ، پولیس نے گرفتار ملزم کے انکشاف پر مقتول کی بیوی کو بھی گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقے میں امام مسجد کے قتل میں ملوث ملزم اشرف کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مقتول امام مسجد کی بیوی کے ساتھ مل کر امام مسجد کو قتل کیا،

پولیس نے ملزم کے انکشاف پر ملزمہ نادیہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اشرف اور نادیہ نے پہلے مقتول کے سر پر اینٹیں ماریں اور پھر اشرف نے مقتول کی گردن پر چھری چلائی ،ملزمان نے اپنا ناجائز تعلق چھپانے کے لئے امام مسجد کو قتل کیا ۔یاد رہے کہ چند روز قبل شالیمار کے علاقہ ملتان کالونی میں نامعلوم افراد نے امام مسجد آصف کو قتل کردیا تھا، ملزمان نے تیز دھار آلے سے مقتول کا گلہ کاٹ دیا تھا۔۔واضح رہے کہ لاہور کی ملتانی کالونی کی شالیمار مسجد کے امام کو نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کی ملتانی کالونی میں واقع شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے ایک شخص کی لاش لی ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی ہے اور شالیمار مسجد میں امام تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گزشتتہ رات نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے۔ ان ہی افراد نے آصف کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا اور فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں ، جلد ہی ملزمان کا سراغ مل جائے گا ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور کے علاقے شالیمار میں امام مسجد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ مقتول امام مسجد کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…