منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

تھانوں کے ایس ایچ اوز پر سرکاری گاڑیوں پر دفاتر آنے پر پابندی عائد

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

فیصل آباد (آن لائن )سی پی او نے ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کے سرکاری گاڑیوں پر دفاتر آنے پر پابندی عائد کردی۔ سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے سرکاری دفاتر میں اپنی پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کریں ۔ سی پی او کی طرف سے جاری ہونیوالے پیغام میں کہاگیا ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ تھانوں کے ایس ایچ اوز

سرکاری امور کیلئے سرکاری گاڑیاں استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف پولیس کے گشت میں کمی آئی ہے بلکہ موثر پٹرولنگ نہ ہونے سے وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لئے تمام ایس ایچ اوز دفاتر میں آتے وقت اپنی ذاتی یا پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کریں اور سرکاری گاڑیاں معمول کے مطابق گشت کریں۔ دوسری جانب ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،15 مجرمان اشتہاری،18عدالتی مفروران اورمتعدد دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز بر آمد۔ ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران60 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں 15 مجرمان اشتہاری اور28عدالتی مفروران بھی شامل ہیں۔پولیس نے منشیات کے 07مقدمات میں 131لیٹرشراب ولہن معہ آلات کشیدچالوبھٹی،640گرام چرس برآمدکرلی۔ اسی طرح ناجائزاسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے10 مقدمات کا اندراج کر کے ا سلحہ ناجائز05پسٹل 30بور05رپیٹر برآمدکیے۔ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے اورمزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں کاروائیاں جاری رہیں گی جس کامقصد جر ائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوے شہریوں میں احساس تحفظ پیداکرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…