منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

دلہن تیار کرنے گھر جانیوالی بیوٹیشن کی عزت لوٹ لی گئی، بیوٹی پارلر کی مالکہ ملوث نکلی

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

بہائولنگر (این این آئی ) فورٹ عباس میں بیوٹی پارلر کی مالکہ نے دلہن تیار کرنے کے بہانے بیوٹیشن لڑکی کو ایک گھر بھجوایا جہاں اوباش نے اسے بے آبرو کر ڈالااور ساتھی کے ہمراہ ویڈیو بنا کر وائرل کر دی ،پولیس نے بیوٹی پارلر کی مالکہ اور دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں، واقعہ

کے بعد نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کا ایک ہفتے میں دوسرا بڑا واقعہ سامنے آگیا ،بیوٹی پارلر کی مالکہ نے پارلر پر بیوٹیشن کا کام کرنے والی صائمہ کو دلہن تیار کرنے کے بہانے نعیم پارک کے قریب ایک گھر بھجوایا،گھر میں موجود طیب نے اسے بے آبرو کر دیا اور ایک ساتھی کی مدد سے ویڈیو بھی بنائی، پارلر میں کام چھوڑنے پر بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور متعدد بار گھنائونے فعل کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ صائمہ کی درخواست پر پولیس تھانہ فورٹ عباس نے بیوٹی پارلر کی مالک ہما، طیب نامی نوجوان اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رزلٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔دوسری جانب تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے مغوی اسد عرف بابو کو لاہور سے برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیاگیا۔چند روز قبل بہاولنگر کے رہائشی شوکت علی نامی شخص نے بتایا کہ میرا بیٹا اسد المیزان ٹریڈر میں بطور ہیلپر کام کرتا ہے جو حسب معمول گھر سے 9.30 بجے دن پیدل کام کے لیے روانہ ہوا،11 بجے دن مالک المیزان ٹریڈر کی کال آئی کہ آپ کا بیٹا کام پر نہ آیا ہے فکر لاحق ہوئی رشتہ داروں سے پتہ کروایا جو کہ پتہ نا چل سکا جس پر والد نے نامعلوم الاسم ملزمان کے خلاف اپنے بیٹے اسد کے اغواء کی

FIR درج کروائی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے انسپکٹر ارشاد حیدر بخاری کی سربراہی میں فور ی ٹیم تشکیل دی۔ٹیم انچارج سب انسپکٹر عدنا ن علی نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے اسد عرف بابو کو لاہور سے برآمد کر لیاجوکہ گھر والوں سے ناراض ہو کر اپنی مرضی سے روپوش ہوا تھا۔اس موقع پر ڈی

پی او نے تما م والدین کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے بچوں سے دوستانہ ماحول رکھیں اور ان کی پریشانی کو فوراً حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ اس طر ح کہ ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے اس شاندار کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بہاولنگر پولیس ہر وقت سر گرم عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…