منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے، مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیان پر مولانا عبدالغفور نے وزیراعظم کو جاہل اعظم قرار دیدیا

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری نے وزیراعظم عمران خان کو جاہل اعظم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے جس نے اخلاقیات اور مسلمانوں کی تہذیب ،قرآن وسنت کو ہمیشہ روند ڈالاہے ، پی ٹی آئی نے پاکستان کو لوٹ کر معیشت کو

تباہ کردیاہے ملک میں آٹا چور،چینی چور،بی آرٹی اور مالم جبہ جیسے کیسز کی مثال نہیں ملتی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ غریب سے جینے کا حق چھیننے جارہاہے اور جب بھی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ ذرا صبر کریں تاکہ غریب کی جان نکل جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے مولانافضل الرحمن کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ عمران خان جااہل اعظم ہے ان کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے جس نے اخلاقیات اور مسلمانوں کی تہذیب ،قرآن وسنت کو ہمیشہ روند ڈالاہے ،ہماری نظر میں عمران خان کیلئے جاہل اعظم کے سوا کوئی لقب نہیں ہے ،مولانافضل الرحمن نہ صرف جمعیت کے قائد ہے بلکہ وہ اس وقت امت مسلمہ کے قائد ہے دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم وزیادتی ہوتی ہے چاہے وہ کشمیری ،فلسطینی ،برما کے مسلمان ہو یا پھر عراق ،لیبیا ،شام کے مسلمان یا پھر افغانستان کے مسلمان ہوں ان سب کیلئے مولانافضل الرحمن ایک موثرآواز ہے ،مولانافضل الرحمن ایک عظیم انسان جبکہ عمران خان کوانسان کہناانسانیت کی توہین ہے ،عمرانی ٹولہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں اور آئندہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ یا جمعیت کے کسی بھی کارکن کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ان کو فوری

طورپر جواب دیاجائے گا، عمران خان جااہل ،نالائق ،سلیکٹڈ ہیں پوری دنیا جانتی ہے کہ ڈھائی سالہ دور میں جس طرح پی ٹی آئی نے پاکستان کو لوٹ کر معیشت کو تباہ کردیاہے ملک میں آٹا چور،چینی چور،بی آرٹی اور مالم جبہ جیسے کیسز کی مثال نہیں ملتی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ غریب سے جینے کا حق چھیننے

جارہاہے اور جب بھی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ ذرا صبر کریں تاکہ غریب کی جان نکل جائے اس لئے عمران خان ملک کا وزیراعظم نہیں بلکہ جاہل اعظم ہے اور جہالت کی بنیاد پر قائد جمعیت کے خلاف پروپیگنڈہ اور نازیباالفاظ استعمال کرتاہے اور سمجھتاہے کہ مولانافضل الرحمن کی جدوجہد سے میری حکومت ختم اور میں اقتدار سے محروم ہوجائوںگا غلط زبان استعمال کرکے عمران خان اپنے دل کو تسلی دے رہے ہیں ،حکومت کے

خاتمے کیلئے ہماری جدوجہد اور پی ڈی ایم تحریک جاری رہے گی ،انہوں نے کہاکہ ہمارآئین کہتاہے کہ الیکشن وہ شخص لڑ سکتاہے جو گناہ کبیرہ کامرتکب نہ ہوا ہوں لیکن عمران خان کی گناہ سیتا وائٹ کا قصہ شہر کو پہنچ چکی ہے اور ایسا شخص جس کو عدالت نے زانی قراردیاہے زنا گناہ کبیرہ ہے اس کے باوجود وہ الیکشن لڑ کر اپنے آپ کو ملک کا وزیراعظم کہتے ہیں کاش آئین پرعملدرآمد ہوتا تو آج عمرانی ٹولہ حکومت میں نہ ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…